تحریک وقف نو — Page 49
89 88 تھا قرآن کریم انہوں نے مجھ سے بہت ہی تعریف کی کہ یہ تو ایسا اعلیٰ درجہ کا ترجمہ ہے کہ اس سے دل پر گہرا اثر پڑتا ہے اور آپ کو اس کو روس لیکر آنا چاہئے۔تو روسی ہوں یا چینی ہوں یا وہ ان ملکوں کے لینے والے جہاں تک ہماری رسائی نہیں تھی اور ابھی تک پوری طرح نہیں ہے ان کے جگر گوشے جو باہر بس رہے ہیں ان تک تو آپ کی رسائی ہو سکتی ہے بہت سے احمدیوں کو جن کو بھی توفیق ملے ان علاقوں کے باہر کے احمدیوں کو ان کو اپنا یہ مشن بنانا چاہئے کہ ہمارے ذریعے ان قوموں سے (دین حق) کے رابطوں میں اضافہ ہو جائے اور ہم وہ دروازہ بن جائیں جن سے یہ (دین حق) میں داخل ہوں۔پس اس طرح دین حق کا دروازہ وسیع ہوگا اور جتنے احمدی زیادہ اس میں شامل ہونگے اتنی ہی اس میں وسعت پیدا ہوتی چلی جائے گی۔اس ضمن میں ایک اور بہت ضروری نصیحت یہ ہے، پہلے بھی کی تھی لیکن دوست عموما" بھول جاتے ہیں اس لئے بعض نصیحتیں بار بار کرنی پڑتی ہیں وہ مخلصین وہ سعادتمند احمدی جنہوں نے توفیق پائی کہ اگلی صدی کیلئے اپنے بچے ہدیتا (دین حق کو پیش کریں وہ بارہا مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم ان کی تربیت کی طرح کریں؟ ان کو سمجھانے کیلئے ان کو طریقے سکھانے کیلئے ان کی مزید راہنمائی کیلئے با قاعدہ شعبہ قائم کر دیا گیا ہے اور تحریک جدید کو میں نے سمجھا دیا ہے کہ کس قسم کا لٹریچر تیار ہو کس قسم کی تربیتی نصائح ہونی چاہئیں ماں باپ کو۔بچوں کو تو وہ کریں گے۔ہم نے تو ماں باپ کو ابھی کرتی ہیں اور کیا راہنمائی ہونی چاہئے۔وہ انشاء اللہ تعالی اس کے مطابق کام شروع کر دیں گے جلد ان کو یہ بھی سمجھایا کہ ان بچوں کیلئے اس کے دوسرے قدم کے اوپر لٹریچر تیار کرتا ہے اور مختلف زبانوں میں تیار کرتا ہے تاکہ شروع سے ہی جس رنگ میں ہم تربیت کرنا چاہتے ہیں ان کے گھروں میں وہ تربیت شروع ہو جائے۔اس ضمن میں میں نے یہ نصیحت کی تھی کہ جن واقفین نو کی پیش کش کرنے والوں کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں ان کو کیا سکھائیں؟ بیٹیوں کیلئے وہ سہولت نہیں جو بیٹوں کے لئے ہو سکتی ہے کہ میدان میں جہاں مرضی ان کو پھینک دو ان کے اپنے کچھ حفاظت کے تقاضے ہیں کچھ ان کے اپنے نوعی تقاضے ہیں جن کے پیش نظر ہم ان سے اسی طرح کام نہیں لے سکتے جس طرح ہر واقف زندگی مرد سے کام لے سکتے ہیں۔اس لئے ان کو میں نے یہ کہا تھا کہ ایسی بچیوں کو تعلیم کے میدان میں آگے لائیں۔علمی کام سکھائیں اور علم تو بڑھانا ہی ہے لیکن علم سکھانے کا نظام جو ہے جس کو بی ایڈ یا ایم ایڈ کیا جاتا ہے ایسی ڈگریاں جن میں تعلیم دینے کا لیقہ سکھایا جاتا ہے ان میں ان کو داخل کریں۔آئیندہ بڑے ہو کر۔لیکن ابھی ان کی تربیت اس میں رنگ میں شروع کریں پھر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے خواتین ڈاکٹروں کو خدا تعالٰی اگر توفیق دے تو وہ بہت بڑی خدمت کر سکتی ہیں اور بہت گہرا اثر چھوڑ سکتی ہیں اور اس رستے سے پھر وہ (دین حق) کا پیغام دینے میں بھی دوسروں پر فوقیت رکھتی ہیں۔اس لئے احمد می خواتین کو ڈاکٹرین کر اپنی زندگیاں پیش کرنی چاہئیں یا ان بچوں کو ڈاکٹر بنایا جائے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف نو میں پیدا ہوئی ہیں۔اسی طرح میں نے زبانوں کا کہا تھا اور جن زبانوں کی ہمیں ضرورت پڑنے والی ہے اس میں روسی اور چینی دو زبانیں خصوصیت کے ساتھ اہمیت رکھتی ہیں جماعت احمدیہ میں جن زبانوں میں کمی ہے ان میں ایک پینش ہے مثلا اس کی طرف توجہ شروع کر دی گئی ہے خدا کے فضل سے فرانسیسی میں ہمارے بہت سے فریج پیکنگ افریقی ممالک ہیں جہاں کثرت سے اچھی فرانسیسی بولنے والے مہیا ہو سکتے ہیں اور ہو رہے ہیں خدا کے فضل سے لیکن چینی زبان میں اور روسی زبان میں ہم بہت کمی محسوس کرتے ہیں اسی طرح اٹالین میں بھی کی ہے مگر سب سے بڑی ضرورت اس وقت اور عظیم ضرورت چینی اور روسی زبان جاننے والے احمدیوں کی ہے اس لئے جہاں نوجوان