تحریک پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار — Page 52
۵۳ فرقہ جانتے ہوئے اس میں شامل ہو گئے، جس طرح کہ اہل حدیث اور حنفی اور شیعہ وغیر ہم شامل ہوئے، اور اس امر کا اقرار کہ احمدی لوگ اسلامی فرقوں میں سے ایک فرقہ ہے مولانا ابو الکلام صاحب کو بھی ہے یہ ( صفحه ۱۱۲ و ۱۱۳ ( انتخابات میں جماعت احمدیہ نے تحریک پاکستان اور سلم لیگ کی جو زبر دست تائید حمایت کی اس سے کانگرسی حلقے سخت بو کھلا اٹھے اور نیشنلسٹ اور کانگریسی علماء نے قائد اعظم پر تنقید کرتے ہوئے یہاں تک لکھا:۔" آج مسٹر جناح بیرسٹر کی بجائے مفتی کی حیثیت اختیار کر لیتے ہیں اور سر ظفر اللہ قادیانی کو جو پاکستان کے حامی ہیں مسلمان دیانتدار قرار جو دیتے ہیں اور مولانا حسین احمد صاحب مفتی کفایت اللہ صاحب جیسے عمائدین ملت کو بددیانت بے ایمان کہ دیتے ہیں۔تحریک پاکستان پر ایک نظر من از ناظم جمعیت علماء مہند)