تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 89 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 89

19 علامہ شبلی نعمانی نے علماء کی اسی ذہنیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا:۔کرتے ہیں شب وروز مسلمانوں کی تکفیر بیٹھے ہوئے کچھ ہم بھی تو بیکار نہیں ہیں کلام اقبال کے مشہور شارح جناب پروفیسر سلیم چشتی نے ایک قدم اور آگے بڑھ کر ان علماء کرام سے دو سوال بھی کئے ہیں۔جو انہی کے الفاظ میں عرض کرتا ہوں۔یورپ اور امریکہ میں تبلیغ کے دروازے اُن پر بکلی مسدود اور آج ان ملکوں میں تبلیغ اسلام کا کام وہ لوگ کر رہے ہیں جن کو وہ کا فر قرار دیتے ہیں۔اس سلسلہ میں پہلا سوال یہ ہے کہ اگر یہ لوگ کافر ہیں۔تو آپ نے ان کا فروں کو تبلیغ کی اجارت کیوں دے رکھی ہے ؟ آپ خود کیوں نہیں جاتے تا کہ یہ لوگ خاموشی کے ساتھ اپنی اپنی دکانیں بند کر دیں ظاہر ہے۔کالے کے آگے چراغ نہیں مل سکتا۔دوسرا سوال یہ ہے کہ جن لوگوں کو یہ کا فر کلمہ پڑھا رہے ہیں ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ وہ لوگ مسلمان ہیں یا نہیں ؟ اگر وہ مسلمان ہیں تو کافر کسی کو کیسے مسلمان کر سکتا ہے اور اگر نہیں تو آپ کا یہ دعوی باطل ہو گیا۔کہ اگما یک شخص کلمہ پڑھ لے تو سان ہو جاتا ہے۔اه انجامعه تعلیمی نمبر صفحه ۳۵