تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 72 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 72

جناب ڈاکٹر غلام جیلانی صاحب برق نے حرف محرمانہ لکھی ہے اس کتاب کا مفصل جواب مولانا قاضی محمد نذیر صاحب فاضل نے حال ہی میں تحریر فرمایا ہے جو تحقیق عارفانہ کے نام سے منظر عام پر آچکا ہے۔لیکن اس وقت اس سلسلہ میں صرف یہ تحریرہ کرنا چاہت جنوں کہ ڈاکٹر صاحب موصوف نے تحریک احمدیت پر مفصل تنقید کرنے کے بعد احمدیوں کو ناصحانہ انداز میں یہ تلقین فرمائی ہے کہ وہ سواد اعظم میں شامل ہو جائیں۔یہ ہدایت ان کی تمام کا دوش علمی وفکری کی حقیقی مقصود اور قافلہ تنقید کی آخری منزل ہے۔یہاں آپ احمدیوں کو لے جانا چاہتے ہیں۔اب آئیے ڈاکٹر صاحب اور دوسرے نافذین سے دریافت کریں کہ آپ کی نگاہ میں سواد اعظم کی شان مبارک" کیا ہے؟ اس اہم سوال کے جواب میں ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں کہ ہمارے ہر فرقہ کا اسلام و قرآن الگ ہے۔ایک اسلام و قران تو وہ ہے جو چودہ لاکھ حدیثوں کے بوجھ تلے دبا ہوا کراہ رہا ہے دوسرا وہ ہے جو مختلف فقہی سکولوں کے نرغے میں پھنسا ہوا ہے۔اور بچ نکلنے کے لئے فریاد بھی نہیں کر سکتا۔اور ایک تمیرا اسلام وہ ہے جو حضرات اہل بیت کرام کے لکڑی اور کاغذوں کے تعزیوں کے ساتھ بندھا ہوا کوچہ و بازارہ میں سالانہ گردش کرتا نظر آتا ہے۔ایک چو تھا اسلام وہ ہے