تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 3
وہ رہی ہیں جو تجھ سے پہلے انبیاء پر کئے جاتے تھے۔جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مجھے ان انبیاء گذشتہ سے اور تیرے دشمنوں کو ان انبیاء کے مخالفوں سے مشابہت ہے۔اس مقالہ کے مطالعہ سے آپ پر قر آن کریم کے اس بیان کی صداقت ثابت ہو جائے گی۔کیونکہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام پر جو اعتراضات کئے گئے ہیں۔اگر ان کو قبول کیا جائے۔تو کوئی نبی ایسا نہیں۔جو اِن اعتراضات کی زد سے بچ جائے۔یہ اس بات کا ثبوت ہے۔کہ احمدیت کے نقاد تعصب اور عناد سے کام لیتے ہیں۔اور حق جوئی اورحق طلبی ان کے مد نظر نہیں ہوتی۔میں احباب جماعت خصوصا مجالس خدام الاحمد سے درخواست کروں گا۔کہ وہ اس مفیدہ مقالہ کی اشاعت میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔اور خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی پڑھنے کے لئے دیں! اللہ تعالے سے دعا ہے کہ وہ برادرم مکرم مولوی دوست محمد