تحدیث نعمت — Page 73
۷۳ لئے یہاں کا ہر پھر سبق آموز ہے۔اٹلی کے مشہور شاعر ڈانٹے فلور نہیں کے رہنے والے تھے شہر کے گھر جا کے گنبد کی بلندی سے بھی شہر کا اور مضافات کا بہت عمدہ اور وسیع منظر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے گودیاں تک پہنچنے کے لئے صبر اور ہمت در کار ہے۔گنبد کی گولائی کے حصے کے اندر کی سیڑھیوں میں روشنی بھی کم ہے اور یہاں چوڑائی اور اونچائی بھی کم ہے تاہم میں آفت یک گیا اور ارد گردے کے پر تنوع منظر سے بہت محفوظ ہوا۔جہاں تک میں شمارہ کر سکا فرش سے لیکر گنبد کی چوٹی تک ۳۶۱ سیڑھیاں تھیں۔واللہ اعلم بالصواب۔اطالوی زبان یورپ کی زبانوں میں سے سہل ترین اور نہایت شیریں نہ بان ہے۔تلفظ اور گرامر درو نوں آسان ہیں۔انگریز کی یا فرانسیسی جانے والا اسے آسانی سے سیکھ سکتا ہے۔ہمارے ہوٹل کے قریب ملکہ اس کے ایک حصہ میں ہی سنیما تھا۔میں ایک بار وہاں تصویر دیکھنے گیا۔وہ زمانہ خاموش تصویر وں کا تھا۔تصویر کے نیچے وضاحتی عبارت اطالوی میں تھی۔مجھے طلب اخذ کرنے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہوئی ناموں میں اور تلفظ میں انگریزی کی نسبت کچھ فرق ہے۔لیکن جو قاعدہ اطالوی زبان میں تلفظ کیلئے مقرر ہیں ان سے تفاوت نہیں ہوتا بخلاف انگریزی زبان کے کہ تلفظ کے لئے کوئی قاعدہ مقر نہیں جو رواج پا گیا دہی صحیح ہے ایک غیر ملکی کو اس سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔وینیس VENICE | فلور نہیں سے ہم و منیس گئے۔یہ شہر ایک عجوبہ رونہ گار ہے۔املی کے شمال مشرق میں بحیرہ ایڈریاٹک کے شمال مغربی کونے میں واقع ہے۔سمندر کے اور اس شہر کے درمیان جزیری کیا ایک قطار حائل ہے اور سمندر کی لہروں کو روک دیتی ہے۔لیکن بڑے بڑے جہاز ان جزیروں کے گرد ہو کہ اس وسیع سمندری جھیل میں داخل ہو جاتے ہیں۔جس میں یہ شہر واقع ہے۔اس سمندری جھیل لیگون کی گہرائی کافی ہے۔جہازوں کے نکلنے اور داخل ہونے کے لئے راستے بنے ہوئے ہیں۔یہ راستے ان نشانوں جو پانی ہی میں لہراہ سے میں پہچانے جاتے ہیں شہر میں اسی جھیل میں بنا ہوا ہے خشکی سے شہر کا فاصلہ میل ڈیڑھ میل ہوگا۔ریل اور سڑکی دونوں ایک محراب دار بند کے اوپر سے گزر کر وٹنیس کے عقب تک پہنچ جاتے ہے یا روما میں ایک کھلی اور ایک مسقف سات منزلہ کار پارک ہے۔موٹریں اس سے آگے نہیں جاسکتیں۔البتہ کارفیری پر سوار کر کے اور ونیس کے گرد ہو کہ لیڈر جزیرے پر لیجائی جاگتی ہیں یہ تجزیہ تین چار میل لمبا اور ا سکا میں بھر یا اس سے کچھ کم چوڑا ہے۔اور خوب آباد ہے۔یہاں ہوٹل بڑی کثرت سے ہیں۔پرائیوٹ مکان کم ہیں۔سٹرکی بھی ہیں جن پر موٹریں، گھوڑا گاڑیاں بامشکل اور ریم چلتے ہیں۔اس جزیرے کے کھلے سمندروالے تھے کی طرف بنانے کے مقامات بھی ہیں۔لیگون والی سے