تحدیث نعمت — Page 64
۶۴ میری بیماری کا باعث سردی لگنا ہو یا کچھ اور۔میری صحت کی بحالی کے مادی اسباب ڈاکٹر کی توسیہ انکی تجویز کردہ دوائی کی مناسبت اور ناروے کی ہوا کی صفائی ضرور ہوں گے۔لیکن جیسے ہر بات کے روحانی اسباب بھی ہوتے ہیں میری بیماری اور بھائی صحت کے روحانی اسباب بھی تھے۔اس واقعہ کو ۸ ۵ سال ہونے آئے اس لیے عرصہ میںمجھے ان تمام مراحل سے گذرنا پڑا ہے جوانانی زندگی کے لوازمات میں سے ہیں لیکن موت اور حیات کے مسئلے کے متعلق مجھے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی نہ میرا دل کبھی موت کے عوف سے ہراساں ہوا ہے۔ہاں بعد میں جب خطاؤں اور تقصیروں کا بوجھ بڑھنے لگا تو کبھی کبھی حرفت کے ساتھ زمین میں آتا کہ اسوقت حساب شاید آسان رہتا لیکن ساتھ ہی دل میں آتا کہ تم کون ہو اللہ تعالٰی کے غفران اور رحمت کی حد بندی کرنے والے جس کے ہاتھ میں فیصلہ ہے اس کا اختیار ہے۔جب چاہے جس کو چاہے طلب فرمائے۔اسکی بخشش ایک پردہ پوشیاں۔اسکی ذرہ نوانہ یاں اس کے انعام و افضال کیا بعبادى الذين أسرفوا على النفسيهم لا تقنطوا من رحمت الله ان الله يغفر الذنوب جميعا انه هو الغفور الرحيمہ كا ثبوت نہیں ہیں ؟ اس کی بخشش اور رحمت پر نظر رکھو۔جب تک وہ یہاں دیکھنا چاہیے اس کا فضل ہے۔جب وہ بلالے اسکی رحمت ہے۔نہ تو جانے میں عجلت بچا ہو کہ آخر تمہارے پاس کونسی پونجی ہے جس کے بہتے یہ تم محاضری کی خواہش کرو اور سری روٹی کے ساتھ بار یا بی کی امید رکھو۔نہ ہی یہاں دل لگاؤ کہ اس کے بلانے پر تامل، ملال یاحت کا شائبہ بھی پیدا ہو لبيك اللهم لبيك لا شريك لك لبيك كہتے ہوئے اور اس کی رحمت پر یقین داشت رکھتے ہوئے محاضر ہور بھاؤ۔اے رب العالمین اسے الرحم الراحمین میرا ہر ذرہ تیری بخشش اور تیرے انسانوں کے بوجھ کے نیچے دبا ہوا ہے۔میں تجھ سے بہت بہت راضی ہوں تو اپنی لا انتہا بخشش اور رحمت سے مجھے ایسی گھڑی میں بلا ہو جب تو بھی مجھ سے راضی ہو اور مجھے اپنی بارگاہ میں رسوا نہ کیجیو آئیں۔گیارہ سال بعد مجھے ایک کسی قدر مجھے اپریشن کے لئے کلوروفارم دیا گیا جس کا اثر اعصاب پر پڑتا ہے اور کچھ دیر کیلئے اعصاب پر ضبط ڈھیلا پڑ جاتا ہے۔طبیعت آہستہ آہستہ ہوش کی طرف لوٹے رہی تھی۔میرے آنسو بہہ رہے تھے۔دو تین دوست ہو میرے کمرے میں موجود تھے ان میں سے ایک نے پوچھا کیا درد ہو رہا ہے ؟ میں نے سر ہلا دیا کہ نہیں۔انہوں نے پھر پوچھا۔کیا بیہوشی میں رہتے ہو۔اے میرے بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے اللہ تعالی کی رحمت سے نا امید مت ہو۔اللہ تعالیٰ سب گناہ بخشتا ہے۔وہ بہت ہی بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔