تحدیث نعمت

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 345 of 736

تحدیث نعمت — Page 345

۳۴۵ ظفر اللہ خان۔جناب یہ سوال مجھ سے تو نہیں ہونا چاہئے یہ امرتو آپ کے لئے عوز طا وریہ ہند۔تو پھر میں نے اپنا انتخاب تمہیں بتا دیا ہے۔اب کیا تم رضامند ہو ؟ ظفر اللہ خاں۔اپنی رضامندی تو میں پہلے ہی ظاہر کہ چکا ہوں لیکن میری ایک گزارش ابھی باقی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ میرا تعلق سلسلہ احمدیہ کے ساتھ ہے جس کے بعض عقائد کے ساتھ عام مسلمانوں کو اختلاف ہے۔جب کہ میں میں نے سر فضل حسین صاحب کی جگہ کام کیا تھا تو اس وقت بھی اس بنا پر مسلمانوں کے ایک طبقے کی طرف سے میرے تقریر پر اعتراض کیا گیا تھا۔اب بھی اعتراض ہو گا کہ جب وہ لوگ مجھے مسلمان ہی نہیں سمجھتے تو میرا تقر مناسب نہیں۔آپ اس پر غور فرمائیں۔وزیہ ہند۔تم نے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں جو خدمت سرانجام دی ہے اسکے بعد کوئی بہت ہی کوتاه اندیش سلمان ہو گا ہو تمہارے تقریر معرفی ہو۔اگر یہی باتیں تمہارے رستے میں روک ہیں تو کیا میں یہ سمجھ لوں کہ تم پوری طرح رضامند ہو۔؟ ظفر اللہ خاں۔یہاں تک میری رضامندی کا سوال ہے میں نے شروع ہی میں کہہ دیا تھا کہ اس خدمت کا میر سپرد ہونا میرے لئے باعث فخر ہوگا اور میں آپ کا ممنون ہوں۔میری ایک یہ بھی گذارش ہے کہ اس فیصلے کا اعلان ابھی نہ کیا جائے۔میں پریکٹس کرتا ہوں اور اپنا نقطہ نظر عدالت کے روبرو زور سے پیش کرنے کا عادی ہوں۔اس وقت تو ج صاحبان خیال کرتے ہیں کہ یہ میرا معمول ہے۔اس تقریر کے اعلان کے بعد ممکن ہے کوئی بھی خیال کرے کہ ہمیں اپنے آئندہ منصب کے زعم میں ایسا کرتا ہوں اور یہ غلط فہمی میرے لئے وقت کا موجب ہو گی۔وریہ ہند۔عام طور پر چارج لینے سے کتنا عرصہ پہلے اعلان کیا جاتا ہے۔؟ - ظفر اللہ خان۔دو تین ماہ قبل۔وریہ ہند۔میں تمہاری خواہش وائسرائے کو پہنچا دوں گا۔تو اب ہم آخر ستمبر یں ملیں گے۔امید ہے تمہارا وقت خوشگوار رہے گا۔لارڈ ولنگڈن وائسرائے ہند کی طرف اس دوران میں ہندوستان میں میاں سر فضل حسین صاحب سے کونسل کی رکنیت کی پیش کش کے جانشین کے انتخاب کے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں اور کچھ آوازیں میرے فقر کے خلاف اٹھنے لگی تھیں۔کچھ دنوں کے بعد میری طاقات وائسرائے سے ہوئی۔دوران گفتگو انہوں نے فرمایا میں تم سے ایک عنایت کا متمنی ہوں۔میں نے کہا ارشاد فرمائیں۔کہا میری میعاد دو سال سے کم عرصے میں ختم ہو جائے گی میری جگہ جس شخص کا بھی تقری جو گا وہ خواہ کتنا ہی قابل پورس کا ہندستان کا تجربہ میرے تجربے کے برابر نہیں ہوگا۔میں چاہتا ہوں کہ جب میں چارج چھوڑوں تو اپنے جانشین کیلئے ایسی کونسل چھوٹے