تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 71 of 1089

تذکرہ — Page 71

رجوع کیا تو ہم بھی سزا اور عقوبت کی طرف رجوع کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا رکھا ہے… ۲۲۔تُـوْبُـوْا وَاَصْلِحُوْا وَ اِلَی اللّٰہِ تَوَجَّھُوْا وَعَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلُوْا وَاسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃِ ۲۲ توبہ کرو اور فسق اور فجور اور کفر اور معصیت سے باز آؤ اور اپنے حال کی اصلاح کرو اور خدا کی طرف متوجہ ہوجاؤ اور اُس پر توکّل کرو اور صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ اس سے مدد چاہو کیونکہ نیکیوں سے بدیاں دُور ہوجاتی ہیں۔۲۳۔بُشْرٰی لَکَ یَا اَحْـمَدِیْ۔۲۴۔اَنْتَ مُرَادِیْ وَمَعِیْ۔۲۵۔غَرَسْتُ کَرَامَتَکَ بِیَدِیْ۔۲۳ خوشخبری ہو تجھے اے میرے احمد۔۲۴ تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔۲۵ میں نے تیری کرامت کو اپنے ہاتھ سے لگا یا ہے۔؎۱ ۲۶ قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِھِمْ وَیَـحْفَظُوْا فُرُوْجَھُمْ ذٰلِکَ اَ زْکٰی لَھُمْ۔۲۶ مومنین کو کہہ دے کہ اپنی آنکھیں نامحرموں سے بند رکھیں اور اپنی سترگاہوں کو اور کانوں کو نالائق امور سے بچاویں۔یہی ان کی پاکیزگی کے لئے ضروری اور لازم ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہریک مومن کے لئے منہیات سے پرہیز کرنا اور اپنے اعضاء کو ناجائز افعال سے محفوظ رکھنا لازم ہے اور یہی طریق اس کی پاکیزگی کا مدار ہے… ۲۷ وَاِذَا سَأَ۔لَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَإِنِّیْ قَرِیْبٌ۔أُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ۔۲۸ وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْـمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ۔۲۷ اور جب تجھ سے میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں تو میں نزدیک ہوں، دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں۔۲۸ اور میں نے تجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تاسب لوگوں کے لئے رحمت کا سامان پیش کروں۔۱ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) مکتوب مورخہ ۱۳؍ستمبر۱۸۸۳ء بنام میر عباس علی صاحب میں اس الہام کو ذکر کرکے اس کے بعد فارسی زبان کا یہ فقرہ درج کیا گیا ہے جو اس الہام کا ترجمہ معلوم ہوتا ہے۔’’بشارت باد ترا یا احمدِ من۔تو مراد مَنی و با مَنی۔نشاندم درختِ بزرگی ترا بدستِ خود۔‘‘ اور اس الہام کے ذکر سے پہلے لکھا ہے۔’’چونکہ یہ عاجز اعلان کا اذن بھی پاتا ہے اس لئے کتاب میں یعنی حصّہ چہارم۲؎ میں درج بھی کیا جائے گا۔‘‘ (مکتوبات احمد جلد اوّل صفحہ۵۶۶،۵۶۷ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۲ یعنی براہین احمدیہ حصہ چہارم (ناشر)