تذکرہ — Page 799
تھی لیکن رات کو نیچے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کمرہ میں ہی سویا کرتی تھی۔اس کمرہ کے ایک دروازہ پر حضرت اماں جان نے ’’مبارک‘‘ لکھ دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کاٹ کر ’’مبارکہ‘‘ کردیا۔بہت زمانہ تک وہ نام لکھا رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا۔’’کوٹھے پر ایک حادثہ‘‘ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے فرمایا زیادہ اوپر نہ جایا کرو۔‘‘ (روایت حضرت سیّدہ ام متین صاحبہ) ۸۸۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔’’خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر الہام کرکے کہا۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاہ دار کآخر کنند دعوٰیءِ حبّ پیغمبرم ‘‘۱؎ (الفضل مورخہ ۱۸؍اکتوبر ۱۹۳۷ءصفحہ۹) تــــــــــمّـــــــت خخخخخ ۱ (ترجمہ از ناشر) اے دل تو ان لوگوں کا خیال رکھ کیونکہ آخر میرے پیغمبرؐ کی محبت کا دعویٰ کرتے ہیں