تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 58 of 1089

تذکرہ — Page 58

قرآن شریف کی توہین کی تھی اور عداوتِ ذاتی سے جس کا کچھ چارہ نہیں دینِ متین اسلام پر بے جا اعتراضات اور بیہودہ تعرضات کئے تھے۔یہ دو فقرے انگریزی میں الہام ہوئے۔گوڈ اِز کمنگ بائی ہز آرمی؎۱۔ہی اِز وِد یُو ٹو کِل اینیمی؎۲ یعنی خدا ئے تعالیٰ دلائل اور براہین کا لشکر لے کر چلا آتا ہے۔وہ دشمن کو مغلوب اور ہلاک کرنے کے لئے تمہارے ساتھ ہے۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۷۶، ۵۷۷ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳) ۱۸۸۳ء ’’ بُـوْرِکْتَ یَـا اَحْـمَدُ وَکَانَ مَا بَـارَکَ اللّٰہُ فِیْکَ حَقًّا فِیْکَ۔اے احمد تو مبارک کیا گیا ہے اور خدا نے جو تجھ میں برکت رکھی ہے وہ حقّانی طور پر رکھی ہے۔شَاْنُکَ عَـجِیْبٌ وَّ اَجْرُکَ قَرِیْبٌ۔تیری شان عجیب ہے اور تیرا بدلہ نزدیک ہے۔اِنِّیْ رَاضٍ مِّنْکَ۔اِنِّیْ رَافِعُکَ اِلَیَّ۔اَ لْاَرْضُ وَالسَّمَآءُ مَعَکَ کَمَا ھُوَ مَعِیْ۔میں تجھ سے راضی ہوں۔میں تجھے اپنی طرف اُٹھانے والا ہوں۔زمین اور آسمان تیرے ساتھ ہیں جیسے وہ میرے ساتھ ہیں۔ھُوَ کا ضمیر واحد بتاویل مَا فِی السَّمٰوَاتِ وَا لْاَرْضِ ہے اور ان کلمات کا حاصل مطلب تلطّفات اور برکاتِ الٰہیہ ہیں۔جو حضرت خیرالرسل کی متابعت کی برکت سے ہر یک کامل مومن کے شامل حال ہوجاتی ہیں اور حقیقی طور پر مصداق اِن سب عنایات کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرے سب طفیلی ہیں۔‘‘ (براہین احمدیہ حصّہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۷۹،۵۸۰ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳) ۱۸۸۳ء ’’پھر بعد اس کے فرمایا۔۱اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ ۲اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ۔۱۔تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔۲۔میں نے تجھے اپنے لئے اختیار کیا۔۱ God is coming by His army۔۲ He is with you to kill enemy۔(نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) انگریزی زبان میں لفظ بائی by بمعنی together with اور in company with یعنی معیت اور ساتھ ہونے کے معنوں میں بھی بولا جاتا ہے۔حوالہ کے لئے دیکھیے Dialect Dictionary by Joseph