تذکرہ — Page 783
اور فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ؓ کو بھی جو اِس طرح آگے پیچھے دائیں بائیں چلتے دوڑتے تھے اور جنگوں میں بھی یہی حال تھا اِس آیت میں صحابہ ؓ مراد ہیں یہاں فرشتے مراد نہیں۔اسی طرح یہ آیت ہم پر نازل ہوچکی ہے۔(مکتوب صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی ؓ) (ب) (شیخ محمد اسمٰعیل صاحب سرساویؓ نے بیان کیا کہ ) ’’حضور ؑ نے فرمایا …قرآن کریم میں جو اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ ہم تیرے آگے پیچھے، دائیں اور بائیں فرشتے مقرر کریں گے یہی الہام مجھ پر نازل ہوا ہے اور وہ فرشتے یہی ہیں جو میری باتیں سننے کے لئے آگے پیچھے بھاگتے ہیں۔‘‘ (رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۰ صفحہ ۳۴۶، ۳۴۷) ۳۰۔’’ وَ۱؎ اِنْ کُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّـمَّا نَـزَّلْنَا فَاْتُوْا بِـاٰیَۃٍ مِّنْ مِّثْلِہٖ سَیُؤْتٰی لَہُ الْمُلْکُ الْعَظِیْمُ وَیُفْتَحُ عَلٰی یَدِ ہِ الْخَزَآ ئِنُ ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ وَ فِیْ اَعْیُنِکُمْ عَـجِیْبٌ۲؎۔حُکْمُ اللّٰہِ الرَّحْـمٰنِ لِـخَلِیْفَۃِ اللّٰہِ الْمُغْلِ السُّلْطَانِ۔اِنْ یَّکُ کَاذِبًـا فَعَلَیْہِ کَذِ بُہٗ وَ اِنْ یَّکُ صَادِقًا یُّصِبْکُمْ بَعْضُ الَّذِیْ یَعِدُکُمْ۔‘‘۳؎ (مکتوب صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی ۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) الہام ’’وَ اِنْ کُنْتُمْ فِی رَیْبٍ‘‘ سے لے کر الہام ’’زِدرگاہِ خدا مردے بصد اعزاز مے آید‘‘ الخ کے متعلق صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب ؓ اپنے مکتوب میں لکھتے ہیں کہ ’’یہ الہامات حضرت اقدس ؑ کے دست ِ مبارک کے لکھے ہوئے مَیں نے ایک صاحب سے لے کر نقل کئے تھے۔‘‘ ۲ (ترجمہ) ’’اور اگر تم شک میں ہو اس سے جو ہم نے اُتارا تو اس کی مانند کوئی ایک آیت لاؤ۔عنقریب اس کو ایک ملک ِ عظیم دیا جائے گااور خزائن علوم و معارف اس کے ہاتھ پر کھولے جائیں گے…یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب۔‘‘ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۵۶۶) (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) الہام ’’وَ اِنْ کُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ‘‘ سے لے کر الہام ’’زِ درگاہِ خدا مَردے بصد اعزاز مے آید‘‘ الخ کے متعلق صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب ؓ اپنے مکتوب میں لکھتے ہیں کہ ’’یہ الہامات حضرت اقدس ؑ کے دست ِ مبارک کے لکھے ہوئے مَیں نے ایک صاحب سے لے کر نقل کئے تھے۔‘‘ ۲ (ترجمہ ازمرتب ) خدا ئے رحمٰن کا حکم ہے اپنے خلیفہ مغل سلطان کے لئے۔اگر یہ جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کا وبال اس پر ہوگا اور اگر سچا ہے تو بعض وہ وعید جو تمہیں سناتا ہے تمہیں پہنچیں گے۔(نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) الہام ’’ حُکْمُ اللّٰہِ الرَّحْـمٰنِ لِـخَلِیْفَۃِ اللّٰہِ السُّلْطَانِ‘‘ کے صفحاتِ ذیل ۱۶۵، ۲۱۴، ۳۵۲ اور ۶۱۷ میں موجود ہے مگر وہاں مغل کا لفظ نہیں۔