تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 782 of 1089

تذکرہ — Page 782

کا نام سبع مثانی ہوا۔‘‘ (مکتوب۱؎صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی ؓ) ۲۶۔فرمایا۔’’ آج رات کو ہمیں الہام ہوا ہے۔اِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِيْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ۔نَحْنُ اَوْلِيَآؤُ۔كُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْاٰخِرَةِ۔‘‘۲؎ (مکتوب صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانیؓ۔البشریٰ قلمی نسخہ مرتّبہ پیر سراج الحق صاحب نعمانیؓ صفحہ ۶۴۔الحکم جلد ۲۳ نمبر ۱۲ مورخہ ۲۸ ؍ مارچ ۱۹۲۰ءصفحہ ۱) ۲۷۔اس کے بعد پھر الہام ہوا۔’’ نُوْرُالدِّیْن‘‘ (مکتوب صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی ؓ۔البشریٰ قلمی نسخہ مرتّبہ پیر سراج الحق صاحب نعمانیؓ صفحہ ۶۴) ۲۸۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ الہام سنایا کہ۔’’ پَٹی پُٹی گئی‘‘ ۳؎ (مکتوب پیر سراج الحق صاحب نعمانی ؓ۔البشریٰ قلمی نسخہ مرتّبہ پیر سراج الحق صاحب نعمانیؓ صفحہ ۸۱) ۲۹۔(الف) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے یہ آیت پڑھی۔’’ لَهٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ يَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ۔‘‘۴؎ ۱ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) یہ مکتوب قلمی دفتر تالیف و تصنیف صدر انجمن احمدیہ ربوہ میں بوقت تیاری طبع دوم موجود تھا جس سے خاکسار نے نقل کیا مگر اَب کہیں غائب ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) یقیناً وہ لو گ جنہوں نے کہا ہمارا ربّ اللہ ہے۔پھر اس پر مضبوطی سے قائم رہے ان پر فرشتے اُترتے ہیں۔یہ بشارت دیتے ہوئے کہ خوف نہ کھاؤ اور نہ غمگین ہو اور بشارت حاصل کرو اُس جنت کی جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا۔ہم تمہارے دوست و مددگار ہیں اِس دُنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی۔(نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) الحکم پرچہ مذکورہ بالا اور البشریٰ صفحہ ۶۴ میں یہ فقرہ ’’ نَحْنُ اَوْلِیَآءُ کُمْ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّ نْیَا وَالْاٰخِرَۃِ ‘‘ نہیں ہے اور الحکم پرچہ مذکورہ بالا میں اس کی جگہ نُـوْرُالدِّیْن کے الفاظ ہیں۔۳ (نوٹ از سیّد عبد الحی) پَٹّی ایک قصبہ کا نام ہے جو ضلع لاہور میں ہوتا تھا مگر ملکی تقسیم کے وقت ضلع امرتسر میں چلا گیا۔۴ (ترجمہ از مرتّب) اس (رسول ) کے لئے اس کے آگے اور پیچھے چلنے والے (محافظ) مقرر ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔(الرعد: ۱۲)