تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 778 of 1089

تذکرہ — Page 778

علیہ الصلوٰۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کے الہام سے فرمایا تھا کہ مَیں خلیفہ ہوں گا۔پس مَیں خلیفہ نہیں بلکہ موعود خلیفہ ہوں۔‘‘ (رپورٹ مجلس مشاورت (اجلاس؍ اپریل) ۱۹۳۶ء صفحہ ۱۷) ۱۳۔حافظ صوفی غلام محمد صاحبؓ آف ماریشس نے بیان کیا کہ۔’’حضرت اقدس ؑ نے فرمایا کہ ایک بار میرے جی میں آیا کہ اللہ نے جو انعام مجھ پر کئے ہیں اُن پر ایک کتاب لکھوں۔فرمایا۔اِس ارادے کی تکمیل جب میں کرنے لگا تو کشف میں دیکھا زور سے بارش ہورہی ہے اور اللہ مجھے فرماتا ہے کہ اگر یہ قطرے گن سکتے ہو تو میرے احسان بھی گن سکو گے۔تب مَیں نے یہ ارادہ چھوڑ دیا۔‘‘ (تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۱۰ ماہِ؍ اکتوبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۵۳۳۔رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۷ صفحہ ۳۱۰) ۱۴۔’’حافظ نور محمد صاحبؓ ساکن فیض اللہ چک نے مجھ۱؎سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ حضرت صاحب ؑ نے بہت مرتبہ زبانِ مبارک سے فرمایا کہ مَیں نے بارہا بیداری میں ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی ہے اور کئی حدیثوں کی تصدیق آپ سے براہِ راست حاصل کی ہے خواہ وہ لوگوں کے نزدیک کمزور یا کم درجہ کی ہوں۔‘‘ (سیرت المہدی مؤلفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ ایم۔اے، جلد ۱ روایت نمبر ۵۷۲ صفحہ ۵۵۰ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۵۔ڈاکٹر سیّد عبدالستار شاہ صاحب ؓ نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔’’اس مینار کے سامنے دو فرشتے میرے سامنے آئے جن کے پاس دو شیریں روٹیاں تھیں اور وہ روٹیا ں اُنہوں نے مجھے دیں اور کہا کہ ایک تمہارے لئے ہے اور دوسری تمہارے مریدوں کے لئے ہے۲؎۔‘‘ (سیرت المہدی مؤلفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ ایم۔اے، جلد ۱ روایت نمبر ۸۸۵صفحہ ۷۷۹ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۶۔میر عنایت علی شاہ صاحبؓ نے بیان کیا کہ اوائلِ زمانہ میں قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا ایک رؤیامیر عباس علی صاحب سے بیان کیا تھا جو یہ تھا کہ۔’’ہم کسی شہر میں گئے اور وہاں کے لوگ ہم سے برگشتہ ہیں اور انہوں نے کچھ اپنے شکوک دریافت کئے ۱ یعنی قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ۔(عبد اللطیف بہاولپوری) ۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ رؤیا میں صفحہ ۱۵،۱۶ پر بھی آچکا ہے۔اس میں ایک فرشتہ اور ایک نان کا ذکر ہے اور مریدوں کی بجائے درویشوں کا لفظ ہے۔اگر یہ وہی رؤیا ہے تو راوی کے حافظہ کی غلطی ہوگی یا ممکن ہے کہ یہ کوئی دوسرا کشف ہو۔وَاللہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔