تذکرہ — Page 777
۱۰۔حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریر۱؎ فرمایا۔’’مَیں تو چھوٹا تھا۔مولوی شیر علی صاحب ؓ نے مجلس۲؎سے آکر سنایا تھا…کہ محمود ایک تیز روشنی والا لیمپ لے کر سڑک پر کھڑا ہے اور سڑک پر اس کی تیز روشنی پڑ رہی ہے۔‘‘ (تحریر حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) ۱۱۔حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا۔’’حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ناموں میں سے ایک نام خدا تعالیٰ نے سلامتی کا شہزادہ رکھا ہے۔‘‘ (اخبار الفضل جلد ۲۳نمبر۲۲۹مورخہ۴؍ اپریل ۱۹۳۶ء صفحہ ۱۔خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۷؍ مارچ ۱۹۳۶ء) ۱۲۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مشاورت ۱۹۳۶ء میں فرمایا۔’’(مَیں) اِس لئے خلیفہ ہوں کہ حضرت خلیفہ اوّل رضی اللہ عنہ کی خلافت سے بھی پہلے حضرت مسیح موعود بقیہ حاشیہ۔پیشگوئی کے متعلق شائع ہوچکی ہیں ہاں مفہوم الہام ان میں ہے چنانچہ علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ستائیس مزید شہادتیں اصحابِ ذیل کی اِس بارہ میں اخبار الفضل میں شائع ہوچکی ہیں۔حکیم محمد حسین صاحب قریشی۔بھائی عبدالرحمٰن صاحب قادیانی۔سردار عبدالرحمٰن صاحب (سابق مہر سنگھ)۔مفتی محمد صادق صاحب۔منشی غلام محمد صاحب۔مولوی فخرالدین صاحب۔بابو ابراہیم صاحب سیالکوٹی۔خواجہ کرم داد صاحب جمونی۔ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب دہلوی۔مولوی عبدالرحیم صاحب نیّر۔رضیہ بیگم بنت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب۔شیخ عبدالحمید صاحب آڈیٹر لاہور۔مبارک علی شاہ صاحب۔حافظ محمد ابراہیم صاحب۔عبدالحمید صاحب مورو سندھ۔مرزا عبدالعزیز صاحب گلیانہ ضلع گجرات۔عبدالواحد خان صاحب میرٹھ۔مولوی سیّد احمد علی صاحب۔شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی۔چودھری محمد شریف صاحب قادیان۔سیّد ناظر حسین صاحب کالو والی۔مبارک احمد صاحب پنڈی چَری۔غلام محمد صاحب لویریوالہ۔عبدالرحمٰن صاحب نائب تحصیلدار ریاست کپورتھلہ۔ملک اللہ رکھا صاحب۔فضل کریم صاحب اور سیئر لودی ننگل ضلع گورداسپور۔غلام محمد صاحب امیر جماعت ِ احمدیہ سیّدوالہ ضلع شیخوپورہ۔(حوالہ کے لئے دیکھیے پرچہ جات اخبار الفضل مورخہ ۳۰ ؍ جون ۱۹۴۷ء۔یکم؍ جولائی و ۴ ،۱۲ ،۱۸، ۲۸،۳۰ ؍ جولائی ۱۹۴۷ءو ۹؍ اگست، ۱۴ ؍ اگست ۱۹۴۷ء وغیرہ ) ۱ خاکسار عبداللطیف بہاولپوری نے حضور اقدسؑ کی خدمت میں بعض الہامات کی تصدیق کے متعلق عریضہ مورخہ ۷؍فروری ۱۹۵۳ء لکھا۔اس پر حضور ؓ نے یہ تحریر فرمایا۔۲ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مجلس سے۔(شمس)