تذکرہ — Page 721
بَیْنَ النَّاسِ۔۴۔اِنِّیْ مَعَکَ یَـا اِبْرَاھِیْمُ۔۵۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔۶۔اِنَّکَ مَعِیْ وَ اَھْلُکَ۔۷۔قُلْ یَـاْخُذُ کَ اللّٰہُ۔۸۔اِنِّیْ اَنَـا الرَّحْـمٰنُ فَانْتَظِرْ۔۹۔میں نے تیری عمر کو بھی بڑھا دیا ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۵) ۱۳؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’۱۔عَسٰی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَعَسٰی اَنْ تُـحِبُّوْا شَیْئًا وَّھُوَ شَـرٌّ لَّکُمْ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔۲۔سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ۔۳۔اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ۔۴۔اِعْدِ لُوْا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۷) ۲۱؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’ الہام۔۱۔دَخَلْتُمُ الْـجَنَّۃَ وَمَا عَلِمْتُمْ مَا الْـجَنَّۃُ۔ذَالِکَ الْیَوْمُ الْاٰخِرُ۲؎۔۲۔بلاء ِ ناگہانی۔۳۔یا ربّ فتح۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۷) ۲۶؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’۱۔بلاء ِ ناگہانی۔۲۔ایک عربی لفظ نَـجْرٰی الہام ہوا جس کے معنی ہیں تو اُن کی چیخیں سنے گا۔۳۔یا اللہ فتح۔‘‘ (الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۳ مورخہ ۳۰؍ نومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۱۔بدر جلد۶ نمبر ۴۸مورخہ ۲۸؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۲۹؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’ اِنَّـمَا صَنَعُوْا کَیْدُ سَاحِرٍ۔وَلَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰی۔۳؎ (فرمایا) اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی قوم یا گروہ اپنے دقیق مَکر سے مَیدانِ مقابلہ میں سلسلہ کی عظمت بقیہ ترجمہ۔لیا جائے گا۔۴۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم۔۵۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور ایسا ہی تیرے اہل کے ساتھ۔۶۔اور تومیرے ساتھ ہے اور ایسا ہی تیرے اہل۔۷۔اور اپنے دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مواخذہ لے گا۔۸۔مَیں رحمٰن ہوں میری مدد کا منتظر رہ۔(الحکم مورخہ ۱۰؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۶) ۱ (ترجمہ از ناشر) ۱۔بعید نہیں کہ تم ایک چیز ناپسند کرو اور وہ تمہارے لئے بہتر ہو۔اور ممکن ہے کہ ایک چیز تم پسند کرو لیکن وہ تمہارے لئے شرانگیز ہو۔اور اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے جبکہ تم نہیں جانتے۔۲۔سلام کہا جائے گا ربّ رحیم کی طرف سے۔۳۔یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔۴۔انصاف کرو یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔تم داخل ہوگے بہشت میں اور تم جانتے ہو کہ کیا چیز ہے بہشت، یہ آخری دن ہے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) تحقیق جو کچھ انہوں نے بنایا ہے ایک دھوکے کا منصوبہ ہے اور دھوکہ باز کامیاب نہیں ہوسکتا جس راہ سے بھی وہ آئے۔