تذکرہ — Page 711
۱۰۔اَ لَمْ تَرَکَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِـاَصْـحَابِ الْفِیْلِ۔اَلَمْ یَـجْعَلْ کَیْدَھُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍ۔وَ اَرْسَلَ عَلَیْھِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَ۔۱۱۔لائف آف پین۔۱۲۔رَبِّ ارْحـَمْنِیْ اِنَّ فَضْلَکَ وَرَحْـمَتَکَ یُنْجِیْ مِنَ الْعَذَابِ۔۱۳۔تَعَلَّقْتُ بِالْاَھْدَابِ۔‘‘۱؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۴۰مورخہ ۳؍ اکتوبر۱۹۰۷ء صفحہ ۳۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۶ مورخہ ۱۰؍ اکتوبر۱۹۰۷ء صفحہ ۱) ۲؍ اکتوبر۱۹۰۷ء ۱۔الہام۔’’ ۱۔حَسُنَ مَالُکَ۲؎۔۲۔پاک۔‘‘ ۲۔رؤیا۔’’۔خواب میں مَیں نے دیکھا کسی (نے) ایک خط کھولا ہے اس میں میرا نام لکھا ہے۔مرزا حمید بیگ۔اور مجھ کو بہت سے باداموں میں سے مٹھی بھر کر بادام دیئے ہیں اور اسی قدر دوسرے کو دیئے ہیں…‘‘۳؎ ۳۔الہام۔’’۱۔وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِيْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا۔۲۔قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۷، ۸) ۴؍ اکتوبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔قَالَسَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّيْ اِنَّهٗ كَانَ بِيْ حَفِيًّا۔۲۔مَوْتٌ قَرِیْبٌ۔‘‘۵؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۰) ۸؍ اکتوبر۱۹۰۷ء رؤیا۔’’ ایک کاغذ دکھایا گیا اس میں لکھا تھا خدا کے تمام کلمے۔موٹی قلم سے لکھا تھا۔دوسرے کاغذ میں یہ میرا نام لکھا تھا (حنیف مسیح)۔۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱۰۔کیا تونے نہیں دیکھا کہ تیرے رَبّ نے اصحابِ فیل کے ساتھ کیا معاملہ کیا تھا۔کیا ان کی تدبیر کو رائیگاں نہیں کردیا اور ان پر پرندے بھیجے تھے جھنڈ کے جھنڈ۔۱۱۔تلخ زندگی۔(Life of Pain) ۱۲۔اے میرے ربّ ! مجھ پر رحم فرما۔تحقیق تیرا فضل اور تیری رحمت عذاب سے نجات دیتے ہیں۔یعنی تیرا فضل اور تیری رحمت عذاب سے بچاتے ہیں۔۱۳۔مَیں نے دامن سے تعلق کیا۔یعنی اس کا دامن پکڑا۔۲ (ترجمہ از ناشر) ۱۔کیا ہی اچھا تیرا مال ہے۔۳ یہ حصہ پڑھا نہیں گیا۔(ناشر) ۴ (ترجمہ از ناشر) ۱۔اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیتے یہاں تک کہ کوئی رسول بھیج دیں (اور حجت تمام کردیں) ۲۔یقیناً وہ کامیاب ہوگیا جس نے اس (تقویٰ) کو پروان چڑھایا، اور نامراد ہوگیا جس نے اسے مٹی میں گاڑ دیا۔۵ (ترجمہ از ناشر) اس نے کہا میں ضرور اپنے ربّ سے تیرے لئے مغفرت طلب کروں گا۔یقیناً وہ مجھ پر بہت مہربان ہے۔موت قریب ہے۔