تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 693 of 1089

تذکرہ — Page 693

۳۔سَاُنْـجِیْکَ۔۴۔سَنُکْرِمُکَ اِکْرَامًا عَـجَبًا۔۵۔فَوَیْلٌ یَّـوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّ بِیْنَ۔۶۔اَللّٰہُ خَیْرٌ حَافِظًا وَھُوَ اَرْحَـمُ الرَّاحِـمِیْنَ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات۲؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۶، ۲۵) (ب) ’’ سَنُعْلِیْکَ‘‘ ۳؎ (بدر جلد ۶ نمبر۲۰ مورخہ۱۶ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ ۵۔الحکم جلد ۱۱ نمبر۱۷مورخہ ۱۷ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ۷) مئی۱۹۰۷ء ’’ ۱۔عنقریب تو اس جگہ نہیں رہے گا۔۲۔غَارَبَتِ الشَّبَابُ۔‘‘ ۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۸) ۱۸ ؍ مئی۱۹۰۷ء (الف) ’’ ۱۔خبر بد بیوم شُوم گزار۔۵؎ ۲۔بیویوں کی بادشاہ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۴) (ب) ’’ فرمایا۔مَیں نے خواب میں دیکھا تھا کہ بادل چڑھا ہے۔مَیں ڈرا ہوں مگر کسی نے کہا کہ تمہارے لئے مبارک ہے۔قرآن کریم سے بھی ثابت ہے کہ عذاب کو بادل کے رنگ میں دکھایا جاتا ہے۔‘‘ (الحکم جلد ۱۱ نمبر۱۸مورخہ ۲۴ ؍ مئی ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۰۔بدر جلد ۶ نمبر۲۱ مورخہ ۲۳ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۲۵؍ مئی۱۹۰۷ء ’’ ۱۔عَـمَّرَہُ اللّٰہُ عَلٰی خِلَافِ التَّوَقُّعِ۔۲۔اَمَّرَہُ اللّٰہُ عَلٰی خِلَافِ التَّوَقُّعِ۔۳۔اَءَنْتِ لَاتَعْرِفِیْنَ الْقَدِیْرَ۔۴۔لُطف کن لُطف کہ بیگانہ شودحلقہ بدوش۔‘‘۶؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۵) ۱ (ترجمہ از ناشر) ۳۔عنقریب میں تجھے نجات دوں گا۔۴۔ہم تجھے ایک عجیب طور پر بزرگی عطا کریں گے۔۵۔پس اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہوگی۔۶۔اللہ تعالیٰ سب سے اچھا محافظ ہے اور وہ رحم کرنے والوں میں سے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ۱۶ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ ۵ اور الحکم مورخہ ۱۷ ؍ مئی۱۹۰۷ء صفحہ۷ میں الہام نمبر ۱ و ۲ درج ہیں۔۳ (ترجمہ از ناشر ) عنقریب ہم تجھے غالب کردیں گے۔۴ (ترجمہ از ناشر) ۲۔جوان چل بسے۔۵ (ترجمہ از ناشر) ۱۔بُری خبر کو بُرے وقت کے لئے چھوڑ دے۔۶ (ترجمہ از ناشر) ۱۔۔اس کو خدا تعالیٰ امید سے بڑھ کر عمر دے گا۔۲۔اس کو خدا تعالیٰ امید سے بڑھ کر امیر کرے گا۔۳۔کیا تُو قادر کو نہیں پہچانتی۔۴لطف و مہربانی کر کہ غیر بھی اپنا ہوجائے۔