تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 588 of 1089

تذکرہ — Page 588

بعد اِس کے ایک اَور تار مدراس سے آیا کہ حالت اچھی ہے، کوئی گھبراہٹ نہیں۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ۳۳۸) ۲۰؍ مئی۱۹۰۶ء ’’۱۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔۲۔اُرِیْکَ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ۔اِنِّیْ اُحَافِظُ کُلَّ مَنْ فِی الدَّارِ۔‘‘ ۱؎ (بدر جلد ۲ نمبر۲۱ مورخہ۲۴ ؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۸ مورخہ۲۴؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ۱) مئی ۱۹۰۶ء ’’ ۱۔جنہوں نے ایسے کام کئے وہ سب مقبول کے دائرہ کے اندر ہیں۔۲۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔۳۔اُنَـوِّرُ قَلْبَکَ۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۶۳) ۲۱؍ مئی۱۹۰۶ء ’’ سَتَأْتِیْ عَلَیْکَ اَ نْوَارُ الشَّبَابِ۔یُظْھِرُکَ اللّٰہُ وَ یُثْنِیْ عَلَیْکَ۔رُدَّ اِلَیْـھَا رَوْحُھَا وَ رَیْـحَانُـھَا۔یُـرَدُّ اِلَیْکَ اَنْـوَارُ الشَّبَابِ۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۵۷) ۲۲؍ مئی۱۹۰۶ء (الف) ’’ تُـرَدُّ عَلَیْکَ اَ نْوَارُ الشَّبَابِ۔سَیَاْتِیْ عَلَیْکَ زَمَنُ الشَّبَابِ۔وَاِنْ کُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِـمَّا نَـزَّلْنَا عَلٰی عَبْدِ۔نَـا فَاْتُوْا بِشِفَآءٍ مِّنْ مِّثْلِہٖ۔رُدَّ عَلَیْـھَا رَوْحُھَا وَرَیْـحَانُـھَا۔‘‘۴؎ ۱ (ترجمہ از بدر) ۱۔مَیں فوجوں کے ساتھ تیرے پاس اچانک آؤں گا۔۲۔مَیں تجھے وہ زلزلہ دکھائوں گا جو قیامت کا نمونہ ہوگا۔مَیں اُن سب کی حفاظت کروں گا جو اِس گھر میں ہیں۔(بدر مورخہ ۲۴؍مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۲ (ترجمہ از ناشر) ۲۔مَیں افواج کے ساتھ اچانک تیرے پاس آئوں گا۔۳۔میں تیرے دل کو روشن کروں گا۔۳ (ترجمہ از ناشر) عنقریب جوانی کی قوتیں تیرے پاس آئیں گی۔خدا تجھے غالب کرے گا اور تیری تعریف لوگوں میں شائع کردے گا۔اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف اس کی راحت اور خوش زندگی کو لوٹایا۔جوانی کے نور یعنی قوتیں تیرے پاس لوٹائی جائیں گی۔۴ (ترجمہ) یعنی تیری طرف نور جوانی کے یعنی قوتیں جوانی کی ردّ کی جائیں گی اور تیرے پر زمانہ جوانی کا آئے گا۔یعنی جوانی کی قوتیں دی جائیں گی تا خدمت ِ دین میں حَرج نہ ہو اور اگر تم اے لوگو ہمارے اِس نشان سے شک میں ہو تو اس (شفا) کی نظیر پیش کرو اور تیری بیوی کی طرف بھی صحت اور تازگی ردّ کی جائے گی۔(بدر مورخہ ۲۴؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲)