تذکرہ — Page 583
(ب) ’’ اِنَّـا اَرْسَلْنَا اِلَیْکُمْ رَسُوْلًا شَاھِدًا عَلَیْکُمْ کَمَا اَرْسَلْنَا اِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا۔۱؎ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۵۔بدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخہ۳؍مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۲۸؍ اپریل۱۹۰۶ء ’’۱۔تیری خوش زندگی کا سامان ہوگیا ہے۔۲۔اَللّٰہُ خَیْرٌ مِّنْ کُلِّ شَیْءٍ۔‘‘۲؎ (بدر جلد ۲ نمبر۱۸ مورخہ۳ ؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۵ مورخہ۳۰؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۲۹؍ اپریل۱۹۰۶ء ’’ ۱۔دشمن کا بھی ایک وار نکلا۔۲۔وَ تِلْکَ الْاَ یَّـامُ نُدَاوِلُھَا بَیْنَ النَّاسِ۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۸۱ بدر جلد ۲ نمبر۱۸ مورخہ۳ ؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۵ مورخہ۳۰؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۴؍ مئی۱۹۰۶ء ’’اِنِّیْ مَعَ الْاَکْـرَامِ۔لَوْ لَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَفْلَاکَ۔‘‘۴؎ (بدر جلد ۲ نمبر۱۹ مورخہ۱۰ ؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۶ مورخہ۱۰؍ مئی ۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۵؍ مئی۱۹۰۶ء ’’رؤیا۔ایک شخص نے ایک دوائی کو لاوائن کی ایک بوتل دی جو سُرخ رنگ کی دوائی ہے اور بوتل بند کی ہوئی ہے اور اس پر رسّیاں لپیٹی ہوئی ہیں۔ظاہر دیکھنے میں تو بوتل ہی نظر آتی ہے مگر جس شخص نے دی ہے وہ کہتا ہے کہ یہ کتاب دیتا ہوں۔دیکھنے میں تو بوتل ہی نظر آتی تھی لیکن کہنے میں وہ شخص اس کانام کتاب رکھتا ہے۔اس وقت مَیں کہتا ہوں کہ اس کا وقت آگیا ہے۔اس کو نوکر رکھا جائے۔اور مَیں نے اس کتاب پر دستخط کردیئے ہیں۔پھر الہام ہوا۔یہ میری کتاب ہے اس کو کوئی ہاتھ نہ لگاوے مگر وہی جو میرے خاص خدمت گار ہیں۔۱ (ترجمہ از ناشر) یقیناً ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے جیسا کہ ہم نے فرعون کی طرف بھی ایک رسول بھیجا تھا۔۲ (ترجمہ) ۲۔اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز سے بہتر ہے۔(بدر مورخہ ۳؍مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۳ (ترجمہ) ۲۔یہ دن (خوشی و غم یا فتح و شکست کے ) ہم (نوبت بہ نوبت) لوگوں میں پھیرا کرتے ہیں۔(بدر مورخہ ۳؍مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۴ (ترجمہ) تحقیق مَیں بزرگوں کے ساتھ ہوں۔اگر تو نہ ہوتا تو مَیں آسمانوں کو پیدا نہ کرتا۔(بدر مورخہ ۱۰؍مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۲)