تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 579 of 1089

تذکرہ — Page 579

اور خدا فرماتا ہے۔اِنَّـا اَرْسَلْنَا رَسُوْلًا شَاھِدًا عَلَیْکُمْ کَمَا اَرْسَلْنَا اِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات۲؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۹۴، ۲۹۳، ۲۹۲) ۱۴؍اپریل ۱۹۰۶ء ’’رؤیا۔دیکھا کہ طاعون ترقی کررہی ہے۔‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخہ ۱۹؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۱) ۱۵؍ اپریل۱۹۰۶ء ’’میں نے خواب میں ایک سانپ دیکھا۔مرغابی کلاں کی شکل پہ سفید رنگ، وہ میرےپیچھے دَوڑا۔میں کہتا ہوں میں نے اتنے سانپ مارے ہیں کوئی اس کو تو مارے۔پھر میں نے اس سانپ کو مخاطب کرکے کہا کہ خدا قاتل تو باد۔مرا از دست تو محفوظ دارد۔۳؎ اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ اس سانپ کی گردن میرے ہاتھ میں ہے۔اس نے گردن کو پھیر کر مجھے کاٹنا چاہا مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ اس ارادہ میں نامراد رہا اور میں نے سر کے قریب کرکے گردن کو پکڑ لیا۔فَالْـحَمْدُ لِلہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔اور یہ صبح کا وقت تھا اور ۱۵؍اپریل ۱۹۰۶ء روز یک شنبہ۔‘‘ (کاپی الہامات۴؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۶۵) ۱ (ترجمہ از ناشر) یقیناً ہم نے ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے جیسا کہ ہم نے فرعون کی طرف بھی ایک رسول بھیجا تھا۔۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۹؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۷؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں اس الہام و خواب کے الفاظ یہ ہیں۔’’۱۔دو مرتبہ الہام ہوا۔زلزلہ آیا۔زلزلہ آیا۔۲۔عالم خوا ب میں ایسا محسوس ہوا کہ زلزلہ آرہا ہے۔۳۔الہام ہوا۔اِنَّـا اَرْسَلْنَا اِلَیْکُمْ رَسُوْلًا شَاھِدًا عَلَیْکُمْ کَمَا اَرْسَلْنَا اِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا۔۳ (ترجمہ از مرتّب) خدا تجھے ہلاک کرے اور مجھے تیرے شر سے محفوظ رکھے۔۴ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۹؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۷؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ۱ میں یہ رؤیا باختلافِ الفاظ درج ہے۔بدر کے الفاظ یوں ہیں۔’’رؤیا۔دیکھا کہ ایک بڑا سانپ ہے جس کی گردن مَگھ (مرغابی) کی طرح بڑی ہے۔وہ میرے پیچھے دَوڑا۔