تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 575 of 1089

تذکرہ — Page 575

ممکن ہے کہ اس کی یہ تعبیر ہو کہ محمود کے ہاں لڑکا ہو کیونکہ نافلہ پوتے کو بھی کہتے ہیں یا بشارت کسی اور وقت تک موقوف ہو۔‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر۱۴ مورخہ۵ ؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۲ مورخہ۱۰؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ۱)۱؎ ۳ ؍اپریل۱۹۰۶ء (الف) ’’ ۱۔ھُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْھُدٰی وَدِیْنِ الْـحَقِّ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ۔۲۔اِنَّ اللّٰہَ قَدْ مَنَّ عَلَیْنَا۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۶۴ بدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخہ ۵؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۱۲ مورخہ ۱۰؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۱) (ب) ’’ کل مولوی عبدالکریم صاحب کو خواب میں دیکھا کہ ایک بڑے کمرے میں پھر رہے ہیں۔مَیں نے کہا کہ آؤ مصافحہ کرلیں اور پھر مصافحہ کیا اور مَیں نے کہا کہ تم دعا کرو کہ ہم اپنے دشمنوں پر غالب آویں۔‘‘ (الحکم۳؎ جلد ۱۰ نمبر۱۲ مورخہ۱۰؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۴؍ اپریل۱۹۰۶ء (الف) ’’آج پھر مولوی صاحب مرحوم کو دیکھا کہ ایک کمرے میں پھرتے ہیں۔بہت جوش میں اور سخت ناراض ہیں اور کہتے ہیں کہ کیوں لوگ مخالفت کرتے ہیں اور کیوں اطاعت نہیں کرتے۔‘‘ (الحکم۴؎ جلد ۱۰ نمبر۱۲ مورخہ۱۰؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ۱ ) ۱ (نوٹ از ناشر) کے گزشتہ ایڈیشنز میں اس حوالہ کے بعد عبد الحکیم مرتد کے مکتوبات کے حوالہ سے ایک حوالہ یہاں دیا گیا تھا لیکن اصل مکتوب میسر نہ ہونے کی وجہ سے نیز روایت و درایت کے غیر تسلی بخش ہونے کی بنا پر اس حوالہ کو یہاں سے حذف کردیا گیا ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔اللہ وہ ذات ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اُسے تمام ادیان پر غالب کردے۔۲۔بے شک اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔۳ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۵؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ میں یہ خواب ان الفاظ میں درج ہے۔’’کل خواب میں مولوی عبد الکریم صاحب کو دیکھا اور میں انہیں کہتا ہوں دعا کرو دشمنوں پر خدا مجھے غلبہ دے۔‘‘ ۴ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ۵ ؍ اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ میں مولوی عبد الکریم صاحب کے حوالہ سے یہ رؤیا ان الفاظ میں درج ہے۔’’آج دیکھا کہ وہ میرا نام لے کر کہتے ہیں کہ کیوں لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں اور کیوں نہیں مانتے اور بڑے جوش اور غضب سے کہہ رہے ہیں۔‘‘