تذکرہ — Page 536
راستہ سے جانے لگے تو دیکھا کہ مَیں ایک مضبوط گھوڑے پر سوار ہوں اور آگے آگے ایک خدمتگار ہے جس کا نام غفّار ہے اور ایک اَور سوار بھی ساتھ ہے جو آگے آگے چلتا ہے۔مَیں غفّار کو کہتا ہوں کہ آگے مت نکل ہمارے ساتھ ساتھ چل۔تھوڑ راستہ طے کیا تھا کہ آنکھ کھل گئی۔‘‘ ( بدر جلد ۱ نمبر۲۷ مورخہ۶؍ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ۱۔الحکم جلد ۹ نمبر۳۵ مورخہ۱۰؍ اکتوبر۱۹۰۵ء صفحہ۱) ۵؍ اکتوبر۱۹۰۵ء ۱۔’’ر ہا گو؎۱سپندان عالی جناب‘‘؎۲ ۲۔’’ آہوئے مرگ ‘‘۳؎ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۱) ۷؍ اکتوبر۱۹۰۵ء ۱۔’’دیکھا کہ مَیں گورداسپور سے آیا ہوں اور ایک مضبوط گوٹ گھوڑے پر سوار ہوں جو ککّے رنگ کا ہے۔گھوڑے پر ہی نماز پڑھی ہے اور سجدہ بھی کیا ہے۔مجھے خیال آیا کہ جب مَیں گورداسپور گیا تھا تو میرا بھائی بیمار تھا اور ان کے بچنے کی امید نہ تھی۔معلوم نہیں اس کا اب کیا حال ہے۔گھر کے پاس کوچہ میں میراں بخش حجام ملا۔وہ بڑی خوش خوش باتیں کرتا ہے جس سے مَیں نے سمجھا کہ اب بھائی صاحب تندرست ہوں گے۔۲۔’’ رؤیا۔دیکھا کہ ایک عورت قریباً تیس سال عمر فوت ہوگئی۔‘‘ ( بدر۴؎ جلد ۱ نمبر۲۸ مورخہ۱۳؍ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ۲) ۱۰؍اکتوبر ۱۹۰۵ء ’’ الہام۔۱۔وَاِذْکَفَفْتُ عَنْ بَنِیْ اِسْـرَآ ئِیلَ۔۵؎ ۱ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۳؍اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ میں ’’رہا گوسفندان عالی جناب‘‘ لکھا ہے اور فارسی میں گوسپندان اور گوسفندان دونوں طور سے استعمال ہوتے ہیں اور دونوں کا ترجمہ ایک ہی ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) عالی جناب کی بھیڑیں رِہا ہیں۔۳ (ترجمہ از مرتّب) موت کے ہرن۔۴ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ میں اس رؤیا کے بارہ میں تحریر ہے کہ ’’چنانچہ اس روزتابی ملازمہ حضرت اقدس کی پوتی جو عمر تیس سال تھی بچہ جننے کے بعد بعارضہ کزاز (یعنی ٹٹ نس) فوت ہوگئی۔‘‘ ۵ (ترجمہ) جب مَیں نے بنی اسرائیل کو دشمنوں کے شر سے بچالیا۔(بدر مورخہ ۱۳؍اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۲) (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ وبدر مورخہ۱۳؍ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ۲ میں یہ الہام تفصیل کے اختلاف سے درج ہے۔بدر کی تفصیل یوں ہے۔’’ دیکھا کہ مَیں کسی جگہ ہوں اور استنجا کے واسطے ایک جگہ سے ڈھیلا لیا ہے تو دیکھا کہ وہاں بہت سے آدمی جیسے مزدور