تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 522 of 1089

تذکرہ — Page 522

روحانی عالم تیرے پر کھولا گیا۔فَبَصَـرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۴۵) ۲۶؍ جولائی۱۹۰۵ء ’’ کُنْتُ کَنْزًا مَـخْفِیًّا فَاَحْبَبْتُ اَنْ اُعْرَفَ۔‘‘؎۱ فرمایا۔یہ صفاتِ الٰہیہ کا ظہور ہے۔کسی زمانہ میں کوئی ایک صفت ظاہر ہوتی ہے اور کسی زمانہ میں پوشیدہ رہتی ہے۔جب ایک اصلاح کا زمانہ دُو رپڑجاتا ہے اور لوگوں میں خدا شناسی نہیں رہتی تو اللہ تعالیٰ پھر اپنی معرفت کو ظاہر کرنے کے واسطے ایک ایسا آدمی پیدا کرتا ہے جس کے ذریعہ سے اس کی معرفت دُنیا میں پھیلتی ہے لیکن جس زمانہ میں وہ مخفی ہوتا ہے اس زمانہ میں عابدوں کی عبادت اور زاہدوں کے زُہد بھی ادھورے اور نکمّے رہ جاتے ہیں۔یہ الہام براہین احمدیہ میں بھی درج ہے لیکن اب پھر اس کے خاص ظہور کا وقت معلوم ہوتا ہے اِس واسطے دوبارہ یہ الہام ہوا ہے۔‘‘ (بدر جلد ۱ نمبر۱۷ مورخہ۲۷؍ جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ۲۔ریویو آف ریلیجنز جلد ۴ نمبر ۸ بابت ماہ؍ اگست ۱۹۰۵ء صفحہ ۳۳۰) ۲۹؍ جولائی۱۹۰۵ء ’’فرمایا آج اللہ تعالیٰ نے میرا ایک اور نام رکھا ہے جو پہلے کبھی سنا بھی نہیں۔تھوڑی سی غنودگی ہوئی اور الہام ہوا۔محمد مفلح۔‘‘ (الحکم۲؎ جلد ۹ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱؍جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۳) ۳۱؍ جولائی۱۹۰۵ء ’’ ۱۔اِنِّیْ اَنَـا الرَّحْـمٰنُ۔اُقَدِّ رُ مَا اَشَآءُ۔؎۳ ۲۔محمد مفلح‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۴۵) ۳؍اگست ۱۹۰۵ء ’’رؤیا میں دیکھا کہ ایک لفافہ ہے جس میں کچھ پیسے ہیں۔کچھ پیسے اس میں سے نکل کر باہر سامنے بھی پڑے ہیں۔اس کے بعد الہام ہوا۔تیرے لئے میرا نام چمکا۔فرمایا۔اِس الہام سے پہلے اگرچہ خواب میں پیسے دیکھے گئے جو کسی جھگڑے یا غم پر دلالت کرتے ہیں مگر وحیِ الٰہی صریح لفظوں میں دلالت کرتی ہے کہ اس کے بعد کوئی نشان ظاہر ہوگا جس کے واقعہ سے خدا تعالیٰ اپنے ۱ (ترجمہ) مَیں مخفی خزانہ تھا پھر مَیں نے چاہا کہ مَیں پہچانا جاؤں۔(بدر مورخہ ۲۷؍جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۲) ۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۷؍جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۲ میں صرف الہام درج ہے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) مَیں رحمٰن خدا ہوں جو چاہتا ہوں مقدر کرتا ہوں۔