تذکرہ — Page 467
۴۔۔ضرور کامیابی۔۵۔کُلُّکُمْ ذَاھِبٌ۔۶۔اَکْمَلَ اللّٰہُ کُلَّ مَقْصِدِیْ۔۷۔کُلُّ اَمْرِیْ کُمِّلَ۔‘‘ (کاپی الہامات؎۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۱) ۱۹؍ دسمبر۱۹۰۳ء (الف) ’’ ۱۔کَبُرَ عِنْدَ اللّٰہِ مَوْتُ ھٰذَا الرَّ۲؎جُلِ۔۲۔اولاد کے ساتھ ملائم سلوک کیا جائے گا۔‘‘؎۳ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۱۔البدر جلد ۳ نمبر ۱مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۶) بقیہ ترجمہ۔دوں گا جو ہمیشہ رہے گی۔۵۔تم میں سے ہر ایک چل بسنے والا ہے۔۶۔اللہ تعالیٰ نے میرا تمام مقصد پورا کردیا۔۷۔میرا سارا کام مکمل ہوگیا۔۱ (نوٹ از ناشر) البدر مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۶ میں یہ الہامات یوں درج ہیں۔’’ کُلُّکُمْ ذَاھِبٌ۔ضرور کامیابی۔اَکْمَلَ اللّٰہُ کُلَّ مَقْصِدِیْ۔کُلُّ اَمْرِیْ کُمِّلَ۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ وَاَقْصِدُکَ وَاَرُوْمُ۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَا مَعَکَ۔اُرِیْـحُکَ وَلَا اُجِیْحُکَ۔‘‘ اور الحکم مورخہ ۱۷، ۲۴؍دسمبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵ میں الہامات ’’ضرور کامیابی‘‘ اور ’’اُرِیْـحُکَ وَ لَا اُجِیْحُکَ ‘‘ درج نہیں۔۲ (ترجمہ از مرتّب) اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس شخص کی موت کا واقعہ بڑا بھاری ہے۔۳ (نوٹ از سید عبد الحی) سیدنا حضرت مصلح موعود ؓ نے ۸ ؍ مارچ ۱۹۵۶ء کو اپنے بیٹے صاحبزادہ مرزا اظہر احمد صاحب کے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا۔’’خان محمد خان صاحبؓ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پرانے صحابی تھے اور آپ سلسلہ سے اتنی محبّت رکھتے تھے کہ جب وہ یکم جنوری ۱۹۰۴ء کو فوت ہوئے تو دوسرے دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسجد میں صبح کی نماز کے لئے تشریف لائے اور فرمایا آج مجھے الہام ہوا ہے کہ ’’ اہل بیت میں سے کسی شخص کی وفات ہوئی ہے۔‘‘ حاضرین مجلس نے کہا کہ حضور کے اہل بیت تو خدا تعالیٰ کے فضل سے خیریت سے ہیں۔پھر یہ الہا م کس شخص کے متعلق ہے۔آپ نے فرمایا خان محمد خان صاحب کپورتھلوی کل فوت ہوگئے ہیں اور یہ الہام مجھے انہی کے متعلق ہوا ہے۔گویا خدا تعالیٰ نے الہام میں انہیں اہل بیت میں سے قرار دیا ہے۔پھر ان کے متعلق یہ الہام بھی ہوا کہ ’’ اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا۔‘‘ (الفضل ۲۳؍ نومبر ۱۹۶۰ء بحوالہ خطبات محمود جلد سوم صفحہ ۶۷۸) (نوٹ از حضرت عرفانی صاحبؓ) منشی محمد خان صاحبؓ افسربگی خانہ کپورتھلہ تھے۔جب ان کی وفات ہوئی اِس جگہ کے لئے کپورتھلہ کے کئی شخص امیدوار تھے… اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بذریعہ وحی بتادیا تھا کہ