تذکرہ — Page 466
۱۷؍ دسمبر۱۹۰۳ء ’’رمضان شریف کی ۲۷؍شب کو جس پر لیلۃ القدر کا گمان کیا جاتاہے حضرت حجۃ اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بمقام گورداسپور اپنی جماعت کے موجود اور غیر موجود خدام کے لئے عام طور پر دعائیں کیں جو موجود تھے یا جن کے نام یاد آگئے ان کا نام لے کر اور کل جماعت کے لئے عام طور پر دعا کی جس پر الہام ہوا۔فَبُشْـرٰی لِلْمُؤْمِنِیْنَ۔‘‘؎۱ (الحکم جلد۷ نمبر ۴۶، ۴۷ مورخہ ۱۷،۲۴ ؍دسمبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵۔البدر جلد ۳ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۶ حاشیہ ) ۱۷؍ دسمبر۱۹۰۳ء خواب۔’’ہمارے مکان کے متصل ایک بڑا چبوترہ ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اِس جگہ ایک لمبا دالان مہمانوں کے واسطے بنایا جائے۔پھر ہم نے دعا کی کہ بن جاوے۔؎۲‘‘ (البدر جلد ۳ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۶۔الحکم جلد ۲ نمبر ۴۶، ۴۷ مورخہ ۱۷،۲۴ ؍دسمبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵) ۱۷؍ دسمبر۱۹۰۳ء ’’ ۱۔تَـرٰی نَصْـرًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ۔۲۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ۔۳۔اُرِیْـحُکَ وَلَا اُجِیْحُکَ۔۴۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ ھُمْ مُّـحْسِنُوْنَ۔۵۔غُلِبَتِ الرُّوْمُ فِیْ اَدْنَی الْاَرْضِ وَ ھُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِـھِمْ سَیَغْلِبُوْنَ۔۶۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّـقَوْا وَّ الَّذِیْنَ ھُمْ مُّـحْسِنُوْنَ۔۷۔اُرِیْـحُکَ وَ لَا اُجِیْحُکَ۔۸۔اَطَالَ اللّٰہُ بَقَآءَ کَ۔۹۔کَمَّلَ اللّٰہُ اِعْزَازَکَ۔‘‘؎۳ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۱) ۱۸؍ دسمبر۱۹۰۳ء ’’ ۱۔اِنِّیْ؎۴ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ ۲۔اَقْصِدُکَ وَاَرُوْمُ۔۳۔وَ اُعْطِیْکَ مَا یَدُوْمُ ۱ (ترجمہ از مرتّب) پس مومنوں کے لئے خوشخبری ہے۔۲ سو ایسا ہی ہوا۔بجائے ایک دالان کے اس پلیٹ فارم پر قریباً سارا مہمان خانہ اور مدرسہ احمدیہ تعمیر ہوگیا۔(مرتّب) ۳ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔تُو اللہ کی طرف سے نصرت دیکھے گا۔۲۔تُو میرے ساتھ ہے اور مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۳۔مَیں تجھے راحت دوں گا اور تجھے نہ مٹاؤں گا۔۴۔یقیناً اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو متقی اور نیکو کار ہیں۔۵۔رومی قریب کی زمین میں مغلوب ہوگئے اور وہ مغلوب ہونے کے بعد جلد ہی غالب ہوجائیں گے۔۶۔یقیناً اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور وہ جو محسن ہیں۔۷۔مَیں تجھے راحت دوں گا اور تجھے نہیں مٹاؤں گا۔۸۔اللہ تعالیٰ تجھے لمبی عمر تک باقی رکھے۔۹۔اللہ تعالیٰ تیرا اعزاز مکمل فرمائے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔مَیں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔۲۔مَیں تیری طرف توجہ اور ارادہ کروں گا۔۳۔اور تجھے وہ چیز