تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 445 of 1089

تذکرہ — Page 445

۲۱؍ جولائی۱۹۰۳ء ’’آج قریب صبح مَیں نے دیکھا کہ مرزا احمد بیگ رشتہ دار نظام الدین فوت ہوگیا ہے اور ایسا خیال گزرا کہ وہ سخت جان کندن میں ہے۔پھر مَیں نے کہا کہ احمد بیگ اور امام الدین کے مرنے میں صرف چھ سات دن کا فاصلہ ہے۔اسی کی تائید میں اسی تاریخ صاحبزادہ سراج الحق نے خواب میں دیکھا کہ ایک درخت نہایت سر سبز ہے اور نظام الدین کی ملکیت ہے اس کے نیچے ہم کھڑے ہیں۔اتنے میں میر اسمٰعیل آئے اور کہا کہ اس کی ایک شاخ ہم کاٹ دیں گے۔تب انہوں نے اس درخت کی ایک سرسبز شاخ کاٹ دی۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۲) ۲۱؍ جولائی۱۹۰۳ء الہام۔’’ یَــوْمُ الْاِثْنَیْنِ وَ فَتْحُ الْـحُنَیْنِ۔‘‘؎۱ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۲) ۲۳؍ جولائی۱۹۰۳ء ۱۔’’خواب میں مَیں نے دیکھا کہ میں نے کچھ پھل پائے ہیں کسی نے مجھے پوچھا وہ کون سے پھل ہیں میں نے کہا کہ ایک طُو۱بیٰ ایک آم۲ ایک اور پھل۳۔‘‘؎۲ ۲۔’’دیکھا ظفر احمد میرے پاس آیا ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۲) ۲۴؍ جولائی۱۹۰۳ء ’’ اَلْفِتْنَۃُ وَ الصَّدَ۔قَاتُ۔‘‘؎۳ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۲۔البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷؍اگست ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۲۶) ۲۷؍ جولائی۱۹۰۳ء ’’خواب میں مَیں نے دیکھا کہ ایک شخص گویا چراغ یا فـجّا گورداسپور سے آیا ہے اور اس کے پاس کچھ روپے اور کچھ پیسے ہیں اور کہتا ہے کہ یہ بقیہ چندہ گورداسپور سے لایا ہوں۔مَیں نے ایک خوان میں یعنی برتن میں وہ روپے جمع کرادیئے تو معلوم ہوا کہ بہت سے پیسے ہیں۔مَیں نے چاہا کہ یہ چندہ کا روپیہ ہے اِس کو گِن لیں۔جب مَیں گننے لگا تو وہ تمام پیسے کشمش کی شکل پر ہوگئے ہیں۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۳) ۱ (ترجمہ از مرتّب) سوموار کا دن اور حنین کی فتح۔۲ (نوٹ از ناشر) البدر مورخہ ۷؍اگست ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۲۶ پر یہ خواب یوں تحریر ہے۔’’فرمایاکہ رات کو مَیں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ایک آنب ہے جسے مَیں نے تھوڑاسا چوسا تو معلوم ہوا کہ وہ تین پھل ہیں۔جب کسی نے پوچھا کہ کیا پھل ہیں تو کہا ایک آنب ہے،ایک طوبا اور ایک اور پھل ہے۔‘‘ ۳ (ترجمہ از مرتّب) ایک خاص فتنہ آرہا ہے اور اس کا علاج صدقات ہیں۔