تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 422 of 1089

تذکرہ — Page 422

۱۲؍ جنوری ۱۹۰۳ء ’’ مَیں نے دیکھا کہ میری بیوی نے ایک روپیہ مجھ کو دیا ہے اور کہا کہ یہ تمہارے لئے روپیہ نذر ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱) ۱۳؍ جنوری ۱۹۰۳ء ’’ ۱۔اِنِّیْ؎۱ مُھِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِھَانَـتَکَ۔۲۔اِنِّیْ مُعِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِعَانَـتَکَ۔۳۔اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ۔۴۔اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ وَ سِـرُّکَ سِـرِّیْ۔۵۔اَنْتَ مَعِیْ وَاَنَـا مَعَکَ وَ سِـرُّکَ سِـرِّیْ۔۶۔اِذَا غَضِبْتَ غَضِبْتُ وَ کُلَّمَا اَحْبَبْتَ اَحْبَبْتُ۔۷۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَتَفْرِیْدیْ۔۸۔فَـحَانَ اَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَیْنَ (النَّاسِ) یَحْمَدُکَ اللّٰہُ مِنْ عَرْشِہٖ۔۹۔وَ یَحْمَدُکَ اللّٰہُ وَ یَـمْشِیْٓ اِلَیْکَ۔۱۰۔اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ۔۱۱۔اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ وَسِـرُّکَ سِـرِّیْ۔۱۲۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃٍ لَّا یَعْلَمُھَا الْـخَلْقُ۔۱۳۔یَـا اَحْـمَدِیْ اَنْتَ مُرَادِیْ وَمَعِیْ۔۱۴۔وَاَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ۔۱۵۔سِـرُّکَ سِـرِّیْ۔۱۶۔اِذَا غَضِبْتَ غَضِبْتُ وَ کُلَّمَا اَحْبَبْتَ اَحْبَبْتُ۔۱۷۔اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱) ۱۹۰۳ء ’’ وَ اِنَّہٗ بَشَّـرَ نِیْ وَقَالَ۔لَا اُبْقِیْ لَکَ فِی الْمُخْزِیَـاتِ ذِکْـرًا۔وَ قَالَ۔یَعْصِمُکَ اللّٰہُ مِنْ عِنْدِہٖ وَ ھُوَ الْوَلِیُّ الرَّحْـمٰنُ۔‘‘ ؎۲ (مواہب الرحمٰن۔روحانی خزائن جلد۱۹ صفحہ ۲۳۵) ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔مَیں اس شخص کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کرے گا۔۲۔مَیں اس شخص کی اعانت کروں گا جو تیری اعانت کرے گا۔۳۔تُو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔۴۔مَیں نے تجھے اپنے لئے چُن لیا اور تیرا بھید میرا بھید ہے۔۵۔تُو میرے ساتھ ہے اور مَیں تیرے ساتھ ہوں اور تیرا بھید میرا بھید ہے۔۶۔جب تو غضبناک ہوتا ہے تو مَیں غضبناک ہوتا ہوں اور جب تو محبّت کرتا ہے تو مَیں محبّت کرتا ہوں۔۷۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔۸۔پس وقت آگیا ہے کہ تیری مدد کی جائے اور تجھے لوگوں میں مشہور کیا جائے۔اللہ عرش سے تیری تعریف کرتا ہے۔۹۔اور اللہ تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے۔۱۰۔تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔۱۱۔مَیں نے تجھے اپنے لئے چُن لیا اور تیرا بھید میرا بھید ہے۔۱۲۔میرے نزدیک تیرا وہ مرتبہ ہے جس کو لوگ نہیں جانتے۔۱۳۔اے میرے احمد! تُومیری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔۱۴۔اور تُو میرے ساتھ ہے اور مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۱۵۔تیرا بھید میرا بھید ہے۔۱۶۔جب تُو غضب ناک ہوتا ہے تو مَیں غضبناک ہوتا ہوں اور جب تُو محبّت کرتا ہے تو مَیں محبّت کرتا ہوں۔۱۷۔تُو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔مَیں نے تجھ کو اپنے لئے چُن لیا۔۲ (ترجمہ از مرتّب) اور اس نے مجھے بشارت دی اور فرمایا۔مَیں تیرے متعلق رُسواکن باتوں کا ذکر تک نہیں چھوڑوں گا۔اور فرمایا۔اللہ تعالیٰ تیری حفاظت اپنی طرف سے کرے گا اور وہی بے حد رحم کرنے والا دوست ہے۔