تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 1089

تذکرہ — Page 366

یا متردّد کے پیچھے نماز پڑھو بلکہ چاہیےکہ تمہارا وہی امام ہو جو تم میں سے ہو۔اسی کی طرف حدیث بخاری کے ایک پہلو میں اشارہ ہےکہ اِمَامُکُمْ مِّنْکُمْ۔‘‘ (اربعین نمبر ۳۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۴۱۷ حاشیہ) ۱۹۰۰ء ’’ہم بطور نمونہ چند الہامات دوسری کتابوں میں سے لکھتے ہیں چنانچہ ازالہ اوہام۱؎ میں صفحہ ۶۳۴ سے اخیر تک اور نیز دوسری کتابوں میں یہ الہام ہیں۔جَعَلْنَاکَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا یہ کہیں گے کہ ہم نے پہلوں سے ایسا نہیں سنا سو تو ان کو جواب دے کہ تمہارےمعلومات وسیع نہیں۔تم ظاہر لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور پھر ایک اور الہام ہے اور وہ یہ ہے۔اَلْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَکَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ۔اَنْتَ الشَّیْخُ الْمَسِیْحُ الَّذِیْ لَا یُضَاعُ وَقْتُہٗ۔کَمِثْلِکَ دُرٌّ لَّا یُضَاعُ۔یعنی خدا کی سب حَمد ہے جس نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا۔تو وہ شیخ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا۔اور پھر فرمایا۔لَنُحْیِیَنَّکَ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً۔ثَـمَانِیْنَ حَوْلًا اَوْ قَرِیْبًا مِّنْ ذَالِکَ۔وَتَرٰی نَسْلًا بَعِیْدًا۔مَظْھَرُ الْـحَقِّ وَالْعَلَآءِ کَاَنَّ اللّٰہَ نَـزَلَ مِنَ السَّمَآءِ۔یعنی ہم تجھے ایک پاک اور آرام کی زندگی عنایت کریں گے۔اَسی۸۰ برس یا اس کے قریب قریب یعنی دو چار برس کم یا زیادہ۔اور تو ایک دُور کی نسل دیکھے گا۔بلندی اور غلبہ کا مظہر۔گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔اور پھر فرمایا۔یَاْتِیْ قَـمَرُ الْاَ۔نْبِیَآءِ وَاَمْرُکَ یَتَاَتّٰی۔مَا اَنْتَ اَنْ تَتْرُکَ الشَّیْطَانَ قَبْلَ اَنْ تَغْلِبَہٗ۔اَلْفَوْقُ مَعَکَ وَ التَّحْتُ مَعَ اَعْدَآءِ کَ۔یعنی نبیوں کا چاند چڑھے گا اور تُو کامیاب ہوجائے گا۔تُو ایسا نہیں کہ شیطان کو چھوڑ دے قبل اس کے کہ اس پر غالب ہو۔اور اُوپر رہنا تیرے حصّے میں ہے اورنیچے رہنا تیرے دشمنوں کے حصّہ میں۔اور پھر فرمایا۔اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِھَانَتَکَ۔وَمَاکَانَ اللّٰہُ لِیَتْرُکَکَ حَتّٰی یَـمِیْزَ الْـخبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ۔سُـبْحَانَ ۱ ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۴۴۲۔(ناشر)