تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 364 of 1089

تذکرہ — Page 364

الْمُسْتَـھْزِئِیْنَ۔۳۵۔وَ قَالُوْا اِنْ ھُوَ اِلَّآ اِفْکُ ا۟فْتَرٰى۔۳۶۔وَ مَا سَـمِعْنَا بِـھٰذَا فِیْ اٰبَـآئِنَا الْاَوَّلِیْنَ۔۳۷۔وَلَقَدْ کَـرَّمْنَا بَنِیْٓ اٰدَمَ وَ فَضَّلْنَا بَعْضَھُمْ عَلٰی بَعْـضٍ۔۳۸۔کَذَالِکَ لِتَکُوْنَ اٰیَۃً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔۳۹۔وَجَـحَدُ وْا بِـھَا وَ اسْتَیْقَنَتْـھَآ اَنْفُسُھُمْ ظُلْمًا وَّ عُلُوًّا۔۴۰۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۔۴۱۔وَقَالُوْٓا اَنّٰی لَکَ ھٰذَا اِنْ ھٰذَآ اِلَّا سِـحْرٌ یُّـؤْثَرُ وَ اِنْ یَّـرَوْا اٰیَۃً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِـحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ۔۴۲۔کَتَب اللّٰہُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَـا وَ رُسُلِیْ۔۴۳۔وَ اللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰٓی اَمْرِہٖ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۔۴۴۔ھُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْھُدٰی وَدِیْنِ الْـحَقِّ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ۔۴۵۔لَا مُبَدِّ۔لَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ۔۴۶۔وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ یَلْبِسُوْٓا اِیْـمَانَـھُمْ بِظُلْمٍ اُولٰٓئِکَ لَھُمُ الْاَ۔مْنُ وَ ھُمْ مُّھْتَدُ وْنَ۔۴۷۔وَ لَا تُـخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا اِنَّـھُمْ مُّغْرَقُوْنَ۔۴۸۔وَ اِنْ یَّـتَّخِذُ۔وْنَکَ اِلَّا ھُزُوًا۔أَ ھٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰہُ۔۴۹۔وَیَنْظُرُوْنَ اِلَیْکَ وَ ھُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ۔اکیلے کافی ہیں۔۳۵۔اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو جھوٹا اِفترا ہے جو اس شخص نے کیا۔۳۶۔ہم نے اپنے باپ دادوں سے ایسا نہیں سنا۔یہ نادان نہیں جانتے کہ کسی کو کوئی مرتبہ دینا خدا پر مشکل نہیں۔۳۷۔ہم نے انسانوں میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔۳۸۔پس اسی طرح اس شخص کو یہ مرتبہ عطا فرمایا تاکہ مومنوں کے لئے نشان ہو۔۳۹۔مگر خدا کے نشانوں سے ان لوگوں نے انکار کیا۔دل تو مان گئے مگر یہ انکار تکبر اور ظلم کی وجہ سے تھا۔۴۰۔ان کو کہہ دے کہ میرے پاس خاص خدا کی طرف سے گواہی ہے پس کیا تم مانتے نہیں۔پھر ان کو کہہ دے کہ میرے پاس خاص خدا کی طرف سے گواہی ہے پس کیا تم قبول نہیں کرتے۔۴۱۔اور جب نشان دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ تو ایک معمولی امر ہے جو قدیم سے چلا آتا ہے… ۴۲۔خدا نے قدیم سے لکھ رکھا ہے یعنی مقرر کر رکھا ہے کہ مَیں اور میرے رسول ہی غالب ہوں گے۔یعنی گو کسی قسم کا مقابلہ آپڑے جو لوگ خدا کی طرف سے ہیں وہ مغلوب نہیں ہوں گے۔۴۳۔اور خدا اپنے ارادوں پر غالب ہے مگر اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔۴۴۔خدا وہی خدا ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔۴۵۔کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو بدل دے۔۴۶۔اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو کسی ظلم سے آلودہ نہیں کیا ان کو ہر ایک بلا سے اَمن ہے اور وہی ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔۴۷۔اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کر وہ تو ایک غرق شدہ قوم ہے۔۴۸۔اور تجھے ان لوگوں نے ایک ہنسی کی جگہ بنا رکھا ہے اور کہتے ہیں کہ کیا یہی ہے جو خدا نے مبعوث فرمایا۔۴۹۔اور تیری طرف دیکھتے ہیں اور تُو اُنہیں نظر نہیں آتا۔