تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 355 of 1089

تذکرہ — Page 355

الصِّھْرَ وَالنَّسَبَ۔۱۸۹۔اُذْکُرْ نِعْمَتِیْ رَئَیْتَ خَدِیْجَتِیْ۔۱۹۰۔ھٰذَا مِنْ رَّحْـمَۃِ رَبِّکَ یُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ لِیَکُوْنَ اٰیَۃً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔۱۹۱۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ یَـا اِبْـرَاھِیْمُ۔۱۹۲۔اَنْتَ بُـرْھَانٌ وَّ اَنْتَ فُـرْقَانٌ۔۱۹۳۔یُـرِی اللّٰہُ بِکَ سَبِیْلَہٗ۔۱۹۴۔اَنْتَ الْقَآئِمُ عَلٰی نَفْسِہٖ۔۱۹۵۔مَظْھَرُ الْـحَیِّ۔۱۹۶۔وَ اَنْتَ مِنِّیْ مَبْدَءُ الْاَمْرِ۔۱۹۷۔وَ اَنْتَ مِنْ مَّآءِنَا وَ ھُمْ مِّنْ فَشَلٍ۔۱۹۸۔اِذَا الْتَقَی الْفِئَتَانِ۔۱۹۹۔فَاِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ۔۲۰۰۔وَیَنْصُـرُہُ الْمَلَآئِکَۃُ۔۲۰۱۔اِنِّـیْٓ اَنَـا الرَّحْـمٰنُ ذُوالْمَجْدِ وَ الْعُلٰی۔۲۰۲۔وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی۔۲۰۳۔اِنْ ھُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّـوْحٰی۔۲۰۴۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ۔۲۰۵۔وَ لِلّٰہِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَ مِنْۢ بَعْدُ۔۲۰۶۔یَا عَبْدِیْ لَا تَـخَفْ۔۲۰۷۔اَلَمْ تَرَ اَنَّـا نَـاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُھَا مِنْ اَطْرَافِھَا۔۲۰۸۔اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْـرٌ۔‘‘ (اربعین نمبر ۲۔روحانی خزائن جلد۱۷ صفحہ ۳۷۹ تا ۳۸۵) ۱۹۰۰ء ’’ فَلَا وَ رَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوْکَ فِـیْـمَا شَـجَرَ بَیْنَـہُمْ ثُمَّ لَا یَـجِدُ۔وْا فِیْ اَنْفُسِھِمْ حَرَجًا مِّـمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَـسْلِیْـمًا۔‘‘۱؎ (الحکم جلد۴نمبر ۳۰مورخہ ۲۴؍اگست ۱۹۰۰ء صفحہ۱۰) بقیہ ترجمہ۔دامادی اور نسب ہر ۲دو کی رُو سے تم پر احسان کیا۔۱۸۹۔میری نعمت کو یاد کر کہ تونے میری خدیجہ کو دیکھا۔۱۹۰۔یہ تیرے ربّ کی رحمت ہے۔وہ اپنی نعمتیں تیرے پر پوری کرے گا تاکہ خدا کا یہ کام مومنوں کے لئے نشان ہو۔۱۹۱۔اے ابراہیم! تو میرے ساتھ ہے اورمَیں تیرے ساتھ ہوں۔۱۹۲۔تُو روشن نشان اور فیصلہ کن نشان ہے۔۱۹۳۔اللہ تعالیٰ تیرے ذریعہ سے لوگوں کو اپنی راہ دکھائے گا۔۱۹۴۔تو خدا کے نفس پر قائم۲؎ ہے۔۱۹۵۔زندہ خدا کا مظہر ۱۹۶۔اور تو میری طرف سے امر مقصود کا مبدء ہے۔۱۹۷۔اور تو ہمارے پانی میں سے ہے اور وہ فشل سے ہیں۔۱۹۸۔جب دو گروہ آمنے سامنے ہوں گے۔۱۹۹۔تو مَیں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا ۲۰۰۔اور ملائکہ اس کی مدد کریں گے۔۲۰۱۔مَیں ہی رحمان ہوں بزرگی اور بلندی والا۔۲۰۲۔اور وہ اپنی خواہش کے ماتحت نہیں بولتا ۲۰۳۔بلکہ وحی کا تابع ہے جو نازل کی جاتی ہے۔۲۰۴۔مَیں نے ارادہ کیا کہ مَیں خلیفہ بناؤ ں پس مَیں نے آدم کو پیدا کیا۔۲۰۵۔اور شروع میں بھی اور بعدمیں بھی اللہ ہی کی حکومت ہے۔۲۰۶۔اے میرے بندے مت ڈر۔۲۰۷۔کیا تو نہیں دیکھتا کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے کم کرتے چلے آتے ہیں۔۲۰۸۔کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے۔۱ (ترجمہ از مرتّب) تیرے ربّ کی قسم ہے وہ مومن نہیں ہوں گے جب تک تجھے اپنے تمام جھگڑوں میں حکم نہ بنائیں۔پھر جو تُو فیصلہ کرے اس سے اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اور اُسے بشاشت سے تسلیم کرلیں۔۲ (نوٹ ازمولانا عبد اللطیف بہاولپوری) یہ ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے۔(دیکھیے اربعین نمبر۳۔روحانی خزائن جلد ۱۷صفحہ ۴۲۵)