تذکرہ — Page 352
کُلَّ مُـمَزِّقٍ۔۱۱۹۔وَّ نُرِیَ فِرْعَوْنَ وَھَامَانَ وَ جُنُوْدَھُمَا مَا کَانُوْا یَـحْذَرُوْنَ۔۱۲۰۔قُلْ یٰٓـاَیُّـھَا الْکُفَّارُ اِنِّیْ مِنَ الصَّادِقِیْنَ۔۱۲۱۔فَانْظُرُوْا اٰیَـاتِیْ حَتّٰی حِیْنٍ۔سَنُرِیْـھِمْ اٰیَاتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْ اَنْفُسِھِمْ۔۱۲۳۔حُـجَّۃٌ قَآئِـمَۃٌ وَّفَتْحٌ مُّبِیْنٌ۔۱۲۴۔حُکْمُ اللّٰہِ الرَّحْـمٰنِ لِـخَلِیْفَۃِ اللّٰہِ السُّلْطَانِ۔۱۲۵۔یُـؤْتٰی لَہُ الْمُلْکُ الْعَظِیْمُ۔۱۲۶۔وَ تُفْتَحُ عَلٰی یَدِہِ الْـخَزَائِنُ وَ تُشْـرِقُ الْاَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّـھَا۔۱۲۷۔ذَالِکَ فَضْلُ اللّٰہِ وَ فِیْٓ اَعْیُنِکُمْ عَـجِیْبٌ۔۱۲۸۔اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ۔۱۲۹۔اِنَّـآ اَنْـزَلْنَاکَ بُـرْھَانًـا وَّ کَانَ اللّٰہُ قَدِیْـرًا۔۱۳۰۔عَلَیْکَ بَـرَکَاتٌ وَّسَلَامٌ۔۱۳۱۔سَلَامٌ قَـوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ۔اَنْتَ قَابِلٌ یَـاْتِیْکَ وَابِلٌ۔۱۳۳۔تَنْزِلُ الرَّحْـمَۃُ عَلٰی ثَلَاثٍ اَلْعَیْنِ وَ عَلَی الْاُخْرَیَیْنِ۔وَلَنُحْیِیَنَّکَ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً۔۱۳۴۔اِنَّـآ اٰتَیْنَاکَ الْکَوْثَرَ۔۱۳۵۔فَصَلِّ لِرَّبِکَ وَانْـحَرْ۔۱۳۶۔اِنِّیْ اَنَـا اللّٰہُ فَاعْبُدْ۔نِیْ وَ لَا تَسْتَعِنْ مِّنْ غَیْرِیْ۔۱۳۷۔اِنِّیْ اَنَـا اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنَـا۔۱۳۸۔لَا یَدَ اِلَّا یَدِیْ۔۱۳۹۔اِنَّـآ اِذَا نَـزَلْنَا بِسَاحَۃِ قَوْمٍ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ۔۱۴۰۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔۱۴۱۔فَتْحٌ وَّ ظَفَرٌ۔۱۴۲۔اِنِّیْٓ اَمُوْجُ مَوْجَ الْبَحْرِ۔۱۴۳۔اَلْفِتْنَۃُ ھٰھُنَا فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ۔بقیہ ترجمہ۔۱۱۹۔اور ہم فرعون اور ہامان اور اُس کے لشکر کو وہ کچھ دکھائیں گے جس سے وہ ڈرتے ہیں۔۱۲۰۔کہہ اے کافرو! مَیں سچا ہوں۔۱۲۱۔پس تم ایک وقت تک میرے نشانات کا انتظار کرو۔۱۲۲۔ہم عنقریب انہیں اپنے نشان اُن کے اردگرد اور ان کی ذاتوں میں دکھائیں گے۔۱۲۳۔اس دن حجّت قائم ہوگی اور کھلی کھلی فتح ہوجائے گی۔۱۲۴۔خدائے رحمان کا حکم ہے اس کے خلیفہ کے لئے جس کی آسمانی بادشاہت ہے۔۱۲۵۔اس کو ملک عظیم دیا جائے گا۔۱۲۶۔اور خزانے اس کے لئے کھولے جائیں گے اور تمام زمین اپنے ربّ کے نور سے جگمگا اُٹھے گی۔۱۲۷۔یہ اللہ کا فضل ہے اور تمہاری نگاہ میں عجیب۔۱۲۸۔تجھ پر سلامتی ہو۔۱۲۹۔ہم نے تجھے ایک عظیم الشان حجّت کے طور پر اُتارا ہے اور تیرا ربّ قادر ہے۔۱۳۰۔تجھ پر برکات اور سلامتی ہو۔۱۳۱۔تم پر اسی خدا کا سلام جو رحیم ہے۔۱۳۲۔تو قابلیت رکھتا ہے اِس لئے کہ تُو ایک بزرگ بارش کو پائے گا۔۱۳۳۔تیرے تین عضووں پر خاص طور پر خدا کی رحمت نازل ہوگی۔ایک تو آنکھ اور باقی ۲دو اَور۔اور ہم تجھے پاکیزہ زندگی دیں گے۔۱۳۴۔ہم نے تجھے خیر کثیر دی ہے۔۱۳۵۔پس تُو اپنے ربّ کی عبادت کر اور قربانیاں کر۔۱۳۶۔اللہ مَیں ہی ہوں پس میری ہی عبادت کر اور میرے غیر سے مدد مت طلب کر۔۱۳۷۔مَیں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں۔۱۳۸۔میری طاقت کے سوا کوئی طاقت نہیں۔۱۳۹۔ہم جب کسی قوم کی حدود میں اُترتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح خراب ہوتی ہے جنہیں ڈرایا گیا ہو۔۱۴۰۔مَیں اپنی فوجوں کے ساتھ یکدم آؤں گا۔۱۴۱۔(اس دن) کھلی کھلی فتح ہوگی اور کامیابی ہوگی۔۱۴۲۔مَیں سمندر کی طرح موجزن ہوں گا۔۱۴۳۔اس جگہ ایک فتنہ برپا ہوگا۔پس صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا۔