تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 338 of 1089

تذکرہ — Page 338

۳؍جون ۱۹۰۰ء ’’ ۳؍جون ۱۹۰۰ء کو بوقت ساڑھے گیارہ بجے یہ الہام ہوا۔کافر جو کہتے تھے وہ نگوں سار ہوگئے جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہوگئے یعنی کافر کہنے والوں پر خدا کی حجّت ایسی پوری ہوگئی کہ ان کے لئے کوئی عذر کی جگہ نہ رہی۔یہ آئندہ زمانہ کی خبر ہے کہ عنقریب ایسا ہوگا اور کوئی ایسی چمکتی ہوئی دلیل ظاہر ہوجائے گی کہ فیصلہ کردے گی۔‘‘ (از اشتہار مشمولہ ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۷۷ حاشیہ) ۱۹۰۰ء ’’ مجھے بتلایا گیا ہے کہ تمام دینوں میں سے دین اسلام ہی سچا ہے۔مجھے فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدایتوں میں سے صرف قرآنی ہدایت ہی صحت کے کامل درجہ پر اور انسانی ملاوٹوں سے پاک ہے۔مجھے سمجھا یاگیا ہے کہ تمام رسولوں میں سے کامل تعلیم دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی پاک اور پُر حکمت تعلیم دینے والا ‘ اور انسانی کمالات کا اپنی زندگی کے ذریعہ سے اعلیٰ نمونہ دکھلانے والا صرف حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور مجھے خدا کی پاک اور مطہّر وحی سے اطلاع دی گئی ہے کہ مَیں اس کی طرف سے مسیح موعود اور مہدی معہود اور اندرونی اور بیرونی اختلافات کا حَکَمْ ہوں۔یہ جو میرا نام مسیح اور مہدی رکھا گیا ان دونوں ناموں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مشرف فرمایا او رپھر خدا نے اپنے بلا واسطہ مکالمہ سے یہی میرا نام رکھا۔‘‘ (اربعین نمبر ۱۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۳۴۵) ۱۹۰۰ء ’’۱۔یَـا اَحْـمَدُ بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکَ۔۲۔اَلرَّحْـمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اُنْذِرَ اٰبَآؤُھُمْ وَلِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمجْرِمِیْنَ۔۳۔قُلْ اِنِّـیْ اُمِرْتُ وَاَنَـا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔۴۔ھُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلُہٗ بِالْھُدٰی وَ دِیْنِ الْـحَقِّ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ۔۵۔وَ کُنْتُمْ عَلٰی شَفَا حُفْرَۃٍ فَاَنْقَذَکُمْ مِّنْـھَا۔۶۔وَکَانَ اَمْرُ اللّٰہِ مَفْعُوْلًا۔۷۔لَا مُبَدِّ۔لَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ۔۸۔اِنَّـا کَفَیْنَاکَ الْمُسْتَـھْزِئِیْنَ۔۹۔ھٰذَا مِنْ رَّحْـمَۃِ رَبِّکَ ۱۰۔یُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ لِتَکُوْنَ اٰیَۃً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔۱۱۔قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُـحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُـحْبِبْکُمُ اللّٰہُ۔۱۲۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۔۱۳۔وَقُلِ اعْـمَلُوْا عَلٰی مَکَانَتِکُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ۔۱۴۔عَسٰی رَبُّکُمْ اَنْ یَّرْحَـمَکُمْ وَ اِنْ عَدْتُّمْ عُدْنَـا۔وَ جَعَلْنَا جَھَنَّمَ لِلْکَافِرِیْنَ حَصِیْرًا۔۱۵۔یُـخَوِّفُّوْنَکَ مِنْ دُ۔وْنِہٖ۔۱۶۔اِنَّکَ بَاَعْیُنِنَا۔۱۷۔سَـمَّیْتُکَ الْمُتَوَکِّلَ۔۱۸۔یَـحْمَدُ کَ اللّٰہُ مِنْ عَرْشِہٖ۔۱۹۔نَـحْمَدُ کَ وَ نُصَلِّیْ۔۲۰۔یُرِیْدُوْنَ اَنْ