تذکرہ — Page 327
بِـحَرْبَۃٍ سَـمَاوِیَّـۃٍ لَا بِـالسُّیُوْفِ وَ الـنِّبَالِ۔کَمَا ھُوَ زَعْمُ الْمَحْرُوْمِیْنَ مِنَ الْـحَـقِّ وَصِـدْقِ الْـمَقَالِ۔فَاِنَّـھُمْ ضَلُّوْا وَ اَضَلُّوْا کَـثِیْـرًا مِّنَ الْـجُھَّالِ۔وَ اِنَّ الْـحَرْبَ حُرِّمَتْ عَـلَیَّ وَسَـبَقَ لِیْ اَنْ اَضَـعَ الْـحَرْبَ وَ لَا اَتَـوَجَّہَ اِلَی الْقِتَالِ۔فَلَا جِـھَادَ اِلَّا جِـھَادُ اللِّسَانِ وَ الْاٰیَـاتِ وَالْاِسْتِدْلَالِ۔وَ کَذَالِکَ اُمِرْتُ اَنْ اَمْلَأَ بُـیُوْتَ الْـمُؤْمِنِیْنَ وَ جُـرُبَـھُمْ مِنَ الْـمَالِ۔وَلٰکِن لَّا بِـاللُّجَیْنِ وَ الـدَّجَّـالِ۔بَـلْ بِـمَالِ الْعِلْمِ وَ الرُّشْدِ وَ الْھِدَایَۃِ وَ الْیَقِیْنِ عَلٰی وَجْـہِ الْـکَـمَالِ۔وَ جَـعْـلِ الْاِیْـمَانِ اَثْبَتَ مِنَ الْـجِبَالِ۔وَ تَبْشِیْرِ الْمُثْقَلِیْنَ تَـحْتَ الْاَثْقَالِ۔فَبُشْـرٰی لَکُمْ قَدْ جَـآءَکُمُ الْـمَسِیْحُ۔وَ مَسَحَہُ الْقَادِرُ وَ اُعْـطِیَ لَہُ الْکَلَامُ الْفَـصِیْحُ۔وَ اِنَّہٗ یَـعْـصِمُکُمْ مِّنْ فِرْقَۃٍ ھِیَ لِلْاِضْـلَالِ تَـسِیْـحُ۔وَ اِلَی اللہ یَـدْعُـوْ وَ یَصِـیْحُ۔وَ کُلَّ شُبْـھَۃٍ یُـزِیْلُ وَ یُـزِیْـحُ۔وَ طُوْبٰی لَکُمْ قَدْ جَآءَکُمُ الْمَھْدِیُّ الْمَعْھُوْدُ۔وَ مَـعَہُ الْـمَالُ الْکَثِیْرُ وَ الْـمَتَاعُ الْـمَنْضُوْدُ۔وَ اِنَّہٗ یَسْعٰی لِـیَـرُدَّ اِلَیْکُمُ الْغِـنَی الْمَفْقُوْدَ۔وَ یَسْتَـخْرِجَ بقیہ ترجمہ۔آسمانی ہتھیار کے ساتھ ہے تلواروں اور تیروں کے ساتھ نہیں جیسا کہ یہ گمان ان لوگوں کا ہے جو حق اور راست گفتاری سے محروم ہیں کیونکہ وہ خود گمراہ ہوئے اور جاہلوں میں سے بہتوں کو گمراہ کیا ہے۔اور یہ سچ بات ہے کہ کافروں کے ساتھ لڑنا مجھ پر حرام کیا گیا ہے اور میرے وجود سے پہلے میرے لئے مقرر ہوا ہے کہ لڑائی کو ترک کروں اور خونریزی کی طرف متوجہ نہ ہوں۔پس کوئی جہاد سوائے زبانی جہاد کے اور نشان اور دلائل کے جہاد کے باقی نہیں رہا۔اور ایسا ہی مجھ کو یہ بھی حکم ہے کہ مسلمانوں کے گھروں کو اور ان کے توشہ دانوں کو مال سے بھر دوں لیکن چاندی سونے کے مال سے نہیں بلکہ علم اور رشد اور ہدایت اور یقین کے مال سے اور نیز اِس مال سے کہ ایمان کو پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط کیا جائے۔اور جو لوگ بوجھوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں ان کو بشارت دی جائے۔پس تم کو خوش خبری ہو کہ تمہارے پاس مسیح آیا اور قادر نے اس کو مسح کیا اور فصیح کلام اس کو عطا کیا گیا۔اور وہ تم کو اس فرقہ سے بچاتا ہے جو گمراہ کرنے کے لئے زمین پر سیر کرتا ہے۔اور خدا کی طرف بلاتا ہے۔اور ہر ایک شبہ کو دور فرماتا ہے اور تم کو مبارک ہو کیونکہ مہدیٔ معہود تمہارے پاس آ پہنچا اور اس کے پاس بہت سا مال و متاع ہے جو تہہ بتہہ رکھا ہے اور وہ کوشش کرتا ہے کہ وہ مال جو تمہارے پاس سے جاتا رہا ہے پھر تمہاری طرف لوٹ آئے اور وہ