تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 326 of 1089

تذکرہ — Page 326

دَرَنِ الْغَفْلَۃِ وَ الْـجِنَایَۃِ۔فَـجِئْتُ فِی الْـحُلَّتَیْنِ الْـمَھْزُوْدَتَیْنِ الْمُصَبَّغَتَیْنِ بِصِبْغِ الْـجَلَالِ وَ صِبْغِ الْـجَمَالِ۔وَ اُعْـطِیْتُ صِفَۃَ الْاِفْنَآءِ وَ الْاِحْیَآءِ مِنَ الرَّبِّ الْفَعَّالِ۔فَـاَمَّا الْـجَلَالُ الَّذِیْ اُعْـطِیْتُ فَھُوَ اَثَـرٌ لِّبُرُوْزِی الْعِیْسَوِیِّ مِنَ اللہِ ذِی الْـجَلَالِ۔لِاُبِیْدَ بِہٖ شَـرَّ الشِّـرْکِ الْمَـوَّاجِ الْـمَوْجُوْدِ فِیْ عَقَائِدِ اَھْلِ الضَّلَالِ۔اَلْمُشْتَعِلِ بِکَمَالِ الْاِشْـتِعَـالِ۔اَلَّذِیْ ھُوَ اَکْبَرُ مِنْ کُلِّ شَـرٍّ فِیْ عَیْنِ اللّٰہِ عَالِمِ الْاَحْوَالِ۔وَ لِأَھْدِمَ بِہٖ عَـمُوْدَ الْاِفْتِرَآءِ عَلَی اللہِ وَالْاِفْتِعَالِ۔وَ اَمَّا الْـجَمَالُ الَّذِیْ اُعْطِیْتُ فَھُوَ اَثَـرٌ لِّـبُرُوْزِی الْاَحْمَدِیِّ مِنَ اللہِ ذِی اللُّـطْفِ وَ النَّوَالِ۔لِاُعِیْدَ بِہٖ صَلَاحَ التَّوْحِیْدِ الْمَفْقُوْدِ مِنَ الْاَلْسُنِ وَ الْقُلُوْبِ وَالْاَقْوَالِ وَ الْاَفْعَالِ۔وَ اُقِیْمَ بِہٖ اَمْرَ التَّدَیُّنِ وَ الْاِنْتِحَالِ۔وَاُمِرْتُ اَنْ اَقْـتُـلَ خَـنَازِیْـرَ الْاِفْسَادِ وَ الْاِلْـحَادِ وَ الْاِضْلَالِ۔الَّذِیْنَ یَدُوْسُوْنَ دُرَرَ الْـحَقِّ تَـحْتَ الـنِّعَالِ۔وَیُـھْلِکُوْنَ حَرْثَ النَّاسِ وَ یُـخْرِبُوْنَ زُرُوْعَ الْاِیْـمَانِ وَ التَّوَرُّعِ وَالْاَعْـمَالِ۔وَ قَتْلِیْ ھٰذَا بقیہ ترجمہ۔پس میں زرد رنگ والے دو لباسوں میں آیا ہوں جو جلال اور جمال کے رنگ سے رنگے ہوئے ہیں۔اور مجھ کو فانی کرنے اور زندہ کرنے کی صفت دی گئی ہے اور یہ صفت خدا کی طرف سے مجھ کو ملی ہے لیکن وہ جلال جو مجھ کو دیا گیا ہے وہ میرے اُس بروز کا اثر ہے جو عیسوی بروز ہے اور جو خدا کی طرف سے ہے تاکہ میں اُس شرک کی بدی کو نابود کروں جو گمراہوں کے عقیدوں میں موج مار رہی ہے اور موجود ہے اور اپنی پوری بھڑک میں بھڑک رہی ہے اور جو حالات کے جاننے والے خدا کی نظر میں ہر ایک بدی سے بڑھ کر ہے اور تاکہ میں اس کے ذریعہ سے اُس افترا کے ستون کو گرا دوں جو خدا پر باندھتے ہیں لیکن وہ جمال جو مجھ کو ملا ہے وہ میرے اس بروز کا اثر ہے جس کا نام بخشش کرنے والے خدا کی طرف سے بروز احمدی ہے تاکہ میں اس کے ذریعہ سے توحید کی نیکی کو جو زبانوں اور دلوں اور باتوں اور کاموں سے جاتی رہی ہے واپس لاؤں اور اس کے ذریعہ سے دین داری کے امر کو قائم کروں اور مجھ کو حکم دیا گیا ہے کہ میں فساد اور الحاد اور گمراہ کرنے کے اُن سؤروں کو ماروں جو سچائی کے موتیوں کو پیروں کے نیچے مَلتے ہیں اور لوگوں کی کھیتیوں کو اجاڑتے ہیں اور ایمان اور پرہیزگاری اور عملوں کی کھیتیوں کو خراب کرتے ہیں۔اور یہ مارنا