تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 285 of 1089

تذکرہ — Page 285

اور جولائی ۱۸۹۸ء کی چوتھی تاریخ تھی جب کہ یہ الہام ہوا۔‘‘ (ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحہ ۳۹۸) ۱۸۹۸ء ’’ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دے دی ہے کہ بہت سے اس جماعت میں سے ہیں جو ابھی اس جماعت سے باہر اور خدا کے علم میں اس جماعت میں داخل ہیں۔بار بار ان لوگوں کی نسبت یہ الہام ہوا ہے۔یَـخِرُّوْنَ سُـجَّدًا۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا اِنَّـا کُنَّا خَاطِئِیْنَ یعنی سجدہ میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا! ہمیں بخش کیونکہ ہم خطا پر تھے۔‘‘ (ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحہ ۴۲۶) ۱۸۹۸ء ’’آئندہ موسم بظاہر وہی معلوم ہوتا ہے جو کچھ الہاماً معلوم ہوا تھا۔وہ خبر بھی اندیشہ ناک ہے… دن بہت سخت ہیں…مجھے تو یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ دن دنیا کے لئے بڑی بڑی مصیبتوں اور موت اور دُکھ کے دن ہیں …مجھے اس بات کا خیال ہے کہ اس شورِ قیامت کے وقت جس کی مجھے الہام الٰہی سے خبر ملی ہے حتی الوسع اپنے عزیز دوست قادیان میں ہوں۔‘‘ (از مکتوب بنام نواب محمد علی خان صاحبؓ۔مکتوبات احمد جلد ۲ صفحہ ۲۲۷ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۸۹۸ء ’’یہ دوا ؎۱حسب الہامِ الٰہی تیار ہوئی ہے۔‘‘ (اشتہار ’’دوائے طاعون‘‘ مورخہ ۲۳؍جولائی ۱۸۹۸ء۔مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۴۳۹ حاشیہ۔مطبوعہ ۲۰۱۸ء) ۱۸۹۸ء ’’ آپ کو وہ الہام یاد ہوگا قادر ہے وہ بادشاہ ٹوٹا کام بناوے‘‘ (از مکتوب بنام سیٹھ عبدالرحمٰن صاحبؓ مدراسی۔مکتوبات احمد جلد۲ صفحہ۳۷۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) یکم اگست ۱۸۹۸ء ’’ صبح کی نماز کے بعد حضرت اقدسؑ نے فرمایا کہ’’ مَیں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ڈاڑھ کا حصّہ جو بوسیدہ ہوگئی ہے اس کو مَیں نے منہ سے نکالا اور وہ بہت صاف تھا اور اُسے ہاتھ میں رکھا۔‘‘ پھر فرمایا کہ’’ خواب میں دانت اگر ہاتھ سے گرایا جاوے تو وہ مُنذر ہوتا ہے۔ورنہ مُبشّر۔‘‘ (الحکم جلد ۲نمبر ۲۲،۲۳ مورخہ ۶، ۱۳؍اگست ۱۸۹۸ء صفحہ ۱۶) ۱۸۹۸ء ’’ جب بعض مخالفین کی مخبری سے میرے پر ٹیکس لگانے کے لئے سرکار کی طرف سے مقدمہ ہوا اور ۱ یعنی تریاقِ الٰہی۔(مرزا بشیر احمد)