تذکرہ — Page 284
مَیں خدائے تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں۔یہ الہام قبل از وقت ایک گروہ کثیر کو سنایا گیا تھا چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا یعنی انجمن کی وہ درخواست نامنظور ہوئی۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد۱۸ صفحہ ۶۰۳،۶۰۴) ۱۸۹۸ء ’’ مسیح اُس صدیق کو کہتے ہیں جس کے مَسَحْ یعنی چُھونے میں خدا نے برکت رکھی ہو… اور اس کے مقابل پر مسیح اُس معہود دجّال کو بھی کہتے ہیں جس کی خبیث طاقت اور تاثیر سے آفات اور دہریت اور بے ایمانی پیدا ہو۔… یہی معنے ہیں جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں القاء کئے ہیں۔‘‘ (ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ۱۴، صفحہ ۲۹۴) ۱۸۹۸ء ’’ مجھے ایک الہام میں یہ فقرات القا ہوئے تھےکہ یَا مَسِیْحَ الْـخَلْقِ عَدْ وَانَـا میرےخیال میں ہے کہ عَدْوٰی سے مراد یہی طاعون ہے۔‘‘ ’’ یعنی اے مسیح جو خلقت کی بھلائی کے لئے بھیجا گیا۔ہماری طاعون کے دفع کے لئے مدد کر۔‘‘ (ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد۱۴ صفحہ ۳۴۶ و ۴۰۳) ۴؍ جولائی ۱۸۹۸ء ’’ جہاں براہین احمدیہ؎۱میں اسرار اور معارف کے انعام کا اس عاجز کی نسبت ذکر فرمایا گیا ہے۔وہاں احـمد کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔جیسا کہ فرمایا۔یَا اَحْـمَدُ فَاضَتِ الرَّحْـمَۃُ عَلٰی شَفَتَیْکَ۔؎۲ اور جہاں دنیا کی برکات کا ذکر کیا گیا ہے وہاں عیسیٰ کے نام سے پکارا گیا ہے۔جیسا کہ میرے الہام میں براہین احمدیہ میں فرمایا۔یَا عِیْسٰی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ وَمُطَھِّرُکَ مِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَجَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ۔؎۳ ایسا ہی وہ الہام ہے جو فرمایا کہ مَیں تجھے برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔یہ وہ سِر ہے جو مہدی اور عیسیٰ کے نام کی نسبت مجھ کو الہامِ الٰہی سے کھلا اور وہ پیر کا دن اور تیرھو۱۳یں صفر ۱۳۱۶ھ تھا ۱ براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد۱ صفحہ ۶۱۷ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳ (ناشر) ۲ (ترجمہ) اے احمد! تیرے لبوں پر رحمت جاری ہوئی ہے۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۱۸ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳) ۳ (ترجمہ) اے عیسیٰ! میں تجھے کامل اجربخشوں گا یا وفات دوں گا اوراپنی طرف اُٹھاؤں گا یعنی رفع درجات کروں گا یا دُنیا سے اپنی طرف اُٹھاؤں گا اور تیرے تابعین کو ان پر جو منکر ہیں قیامت تک غلبہ بخشوں گا یعنی تیرے ہم عقیدہ اورہم مشربوں کو حجّت اوربرہان اوربرکات کے رُو سے دوسرے لوگوں پر قیامت تک فائق رکھوں گا۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۶۴،۶۶۵۔حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴)