تذکرہ — Page 214
رَبُّکَ وَیُتِمُّ اسْـمَکَ وَ اِنْ یَّتَّخِذُ۔وْنَکَ اِلَّا ھُزُوًا قُلْ اِنِّیْ مِنَ الصَّادِقِیْنَ۔فَانْتَظِرُوْٓا اٰیَاتِیْ حَتّٰی حِیْنٍ۔۲۶۔اَلْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَکَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ۔۲۷۔قُلْ ھٰذَا فَضْلُ رَبِّیْ وَ اِنِّیْٓ اُجَرِّدُ نَفْسِیْ مِنْ ضُرُوْبِ الْـخِطَابِ۔وَ اِنِّیْٓ اَحَدٌ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔۲۸۔یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰہِ بِاَفْوَاھِھِمْ وَاللّٰہُ یُتِمُّ نُـوْرَہٗ وَیُـحْیِ الدِّیْنَ۔۲۹۔نُرِیْدُ اَنْ نُّنَزِّلَ عَلَیْکَ اٰیَاتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ نُـمَزِّقَ الْاَعْدَآءَ کُلَّ مُـمَزَّقٍ۔۳۰۔حُکْمُ اللّٰہِ الرَّحْـمٰنِ لِـخَلِیْفَۃِ اللّٰہِ السُّلْطَانِ۔۳۱۔فَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ وَاصْنَعِ الْفُلْکَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَکَ اِنَّـمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰہَ یَدُ اللّٰہِ فَوْقَ اَیْدِیْـھِمْ۔۳۲۔وَاُمَمٌ حَقَّ عَلَیْھِمُ الْعَذَابُ وَیَـمْکُرُوْنَ وَ اللّٰہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ۔۳۳۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۔۳۴۔اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَـھْدِیْنِ۔۳۵۔رَبِّ اَرِنِیْ کَیْفَ تُـحْیِ الْمَوْتٰی۔۳۶۔رَبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَـمْ مِّنَ السَّمَآءِ۔۳۷۔رَبِّ لَا تَذَ۔رْنِیْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ۔۳۸۔رَبِّ اَصْلِحْ اُمَّۃَ مُـحَمَّدٍ۔۳۹۔رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ قَوْمِنَا بِالْـحَقِّ وَاَنْتَ خَیْرُ بقیہ ترجمہ۔راضی ہوگااور تیرے نام کو کمال بخشے گا اور یہ لوگ تو تجھے محض تمسخر کا نشانہ بناتے ہیں۔تُو کہہ کہ مَیں یقیناً راستباز ہوں۔پس تم ایک وقت تک میرے نشانوں کا انتظار کرو۔۲۶تمام تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے تجھے مسیح ابن ِ مریم بنایا۔۲۷کہہ یہ میرے ربّ کا فضل ہے اور مَیں تو اپنے آپ کو تمام قسم کے خطابات سے الگ رکھتا ہوں اور مَیں تو ایک مسلمان ہوں۔۲۸وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے مونہوں کی پھونکوں سے بجھادیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنے نور کو کمال تک پہنچائے گا اور دین کو زندہ کرے گا۔۲۹ہم تجھ پر آسمان سے نشانات اُتارنا چاہتے ہیں اور دشمنوں کو بالکل منتشر کردینا چاہتے ہیں۔۳۰خدائے رحمٰن کا حکم ہے اس کے خلیفہ کے لئے جس کی بادشاہت آسمانی ہے۔۳۱پس اللہ پر توکل کر۔ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم سے کشتی بنا۔جو تیری بیعت کرتے ہیں وہ تیری نہیں بلکہ خدا کی بیعت کرتے ہیں۔اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہوتا ہے۔۳۲اور (بالمقابل) کئی گروہ ایسے ہیں جن پر عذاب واقع ہوگا اور وہ تدبیریں کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔۳۳ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس کیا تم ایمان لاؤگے یا نہیں۔پھر ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم قبول کرو گے یا نہیں۔۳۴میرے ساتھ میرا ربّ ہے عنقریب وہ میرا راہ کھول دے گا۔۳۵اے میرے ربّ !مجھے دکھلا کہ تُو کیوں کر مُردوں کو زندہ کرتا ہے۔۳۶اے میرے ربّ! مغفرت فرما اور آسمان سے رحم کر۔۳۷اے میرے ربّ! مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو خیر الوارثین ہے۔۳۸اے میرے ربّ! اُمّتِ محمدیہ کی اصلاح کر۔۳۹اے ہمارے ربّ! ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کردے اور تُو سب فیصلہ کرنے والوں