تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 194 of 1089

تذکرہ — Page 194

لَایُسْئَلُ عَـمَّا یَفْعَلُ وَھُمْ مِّنَ الْمَسئُوْلِیْنَ۔۱۵۔قُلِ الْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْھَبَ عَنِّی الْـحَزَنَ وَاَعْطَانِیْ مَا لَمْ یُعْطَ اَحَدٌ مِّنَ الْعَالَمِیْنَ۔۱۶۔وَقَالُوْا کِتَابٌ مُّـمْتَلِـیٌٔ مِّنَ الْکُفْرِ وَالْکَذِ۔بِ۔۱۷۔قُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَآءَنَا وَ اَبْنَآءَکُمْ وَ نِسَآءَنَا وَ نِسَآءَکُمْ وَاَنْفُسَنَا وَاَنْفُسَکُمْ ثُمَّ نَبْتَـھِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَۃَ اللّٰہِ عَلَی الْکَاذِبِیْنَ۔۱۸۔وَادْعُ عِبَادِیْ اِلَی الْـحَقِّ وَبَشِّـرْھُمْ بِـاَ۔یَّـامِ اللّٰہِ وَ ادْعُھُمْ اِلٰی کِتَابٍ مُّبِیْنٍ۔۱۹۔اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَکَ اِنَّـمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰہَ یَدُ اللّٰہِ فَوْقَ اَیْدِیْـھِمْ۔۲۰۔وَاللّٰہُ مَعَھُمْ حَیْثُـمَا کَانُوْا اِنْ کَانُوْا فِیْ بَیْعَتِـھِمْ مِّنَ الصَّادِقِیْن۔۲۱۔قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُـحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُـحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَ یَـجْعَلْ لَّکُمْ نُوْرًا وَّیَـجْعَلْ لَّکُمْ فُرْقَانًا وَّ یَـجْعَلْکُمْ مِّنَ الْمُنْصُوْرِیْنَ۔۲۲۔۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۔ھٰذَا مَا اَلْھَمَنِیْ رَبِّیْ فِیْ وَقْتِیْ ھٰذَا وَمِنْ قَبْلُ یُنْعِمُ عَلٰی مَنْ یَّشَآءُ وَھُوَ خَیْرُ الْمُنْعِمِیْنَ۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۳۷۳تا ۳۷۵) بقیہ ترجمہ۔کا برگزیدہ بنا لیتا ہے۔۱۴جو کچھ کرتا ہے اس کی بابت پوچھا نہیں جاتا اور لوگ جو کچھ کرتے ہیں اس کی بابت پوچھے جائیں گے۔۱۵ تو کہہ کہ تمام تعریف اللہ کو ہے جس نے مجھ سے غم دور کردیا اور مجھے وہ کچھ دیا جو تمام مخلوقات میں سے اور کسی کو نہیں دیا۔۱۶اور کہتے ہیں کہ یہ کتاب کفر اور جھوٹ سے پُر ہے۔۱۷کہہ کہ آؤ ہم اپنے بیٹوں اور تمہارے بیٹوں، اپنی عورتوں اور تمہاری عورتوں اور اپنے آدمیوں اور تمہارے آدمیوں کو بُلا کر تضرّع کے ساتھ جھوٹوں پر لعنت ڈالیں۔۱۸اور میرے بندوں کو حق کی طرف بُلا اور اُنہیں اللہ تعالیٰ کے (جلوہ نمائی کے) دنوں کی بشارت دے اور ایک روشن کتاب کی طرف انہیں بُلا۔۱۹جو لوگ تیری بیعت کرتے ہیں وہ (تیری نہیں بلکہ) خدا کی بیعت کرتے ہیں۔اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہوتا ہے۔۲۰ اور وہ جہاں پر ہوں گے اللہ ان کے ساتھ ہوگا بشرطیکہ وہ اپنی بیعت میں سچے ہوں۔۲۱تو کہہ کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور وہ تمہیں اپنا خاص نور عطا کرے گا اور تمہیں کوئی امتیازی نشان بخشے گا اور اپنے منصوروں میں داخل کردے گا۔۲۲اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں اور اللہ نیکوکاروں کے ساتھ ہوتا ہے۔یہ ہیں وہ الہام جو میرے ربّ نے مجھے اسی وقت اور اس سے قبل کئے۔وہ جس پر چاہتا ہے انعام کرتا ہے اور وہ سب منعموں سے بہتر ہے۔