تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 189 of 1089

تذکرہ — Page 189

جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔اور اُن لوگوں نے کہا کہ اِس شخص کی کتاب ایک ایسی کتاب ہے جو کذب اور کُفر سے بھری ہوئی ہے سو اُن کو کہہ دے کہ آؤ ہم اور تم معہ اپنی عورتوں اور بیٹوں اور عزیزوں کے مباہلہ کریں۔پھر اُن پر لعنت کریں جو کاذب ہیں۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۶۳ تا ۲۶۵) ۱۸۹۲ء ’’مجھے حکم ہوا ہے کہ مَیں مبا ہلہ کی درخواست کو آئینہ کمالاتِ اسلام کے ساتھ شائع کروں۔‘‘ (از مکتوب بنام نواب محمد علی خاں صاحبؓ۔مکتوبات احمد جلد۲ صفحہ۱۷۰،۱۷۱۔مطبوعہ ۲۰۰۸ء) دسمبر۱۸۹۲ء ’’یہ وہ اجازت مبا ہلہ ہے جو اِس عاجز کو دی گئی لیکن ساتھ اِس کے جو بطور تبشیر کے اور الہامات ہوئے اُن میں سے بھی کسی قدر لکھتا ہوں اور وہ یہ ہیں۔۱۔یَوْمَ یَـجِٓیْئُ الْـحَقُّ وَیُکْشَفُ الصِّدْ قُ وَ یَـخْسَـرُ الْـخَاسِـرُوْنَ۔۲۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ وَلَا یَعْلَمُھَا اِلَّا الْمُسْتَرْشِدُ وْنَ۔۳۔نَـرُدُّ اِلَیْکَ الْکَرَّۃَ الثَّانِیَۃَ وَ نُبَدِّ لَنَّکَ مِنْ بَعْدِ خَوْفِکَ اَمْنًا۔۴۔یَـاْتِیْ قَـمَرُ الْاَ۔نْبِیَآءِ وَاَمْرُکَ یَتَاَتّٰی۔۵۔یَسُـرُّاللّٰہُ وَجْھَکَ وَ یُنِیْرُ بُرْھَانَکَ۔۶۔سَیُوْلَدُ لَکَ الْوَلَدُ وَ یُدْ نٰی مِنْکَ الْفَضْلُ اِنَّ نُـوْرِیْ قَرِیْبٌ۔؎۱ ۷۔وَ قَالُوْا اَنّٰی لَکَ ھٰذَا قُلْ ھُوَ اللّٰہُ عَـجِیْبٌ۔۸۔وَلَا تَیْئَسْ مِنْ رَّوْحِ اللّٰہِ۔۹۔اُنْظُرْ اِلٰی یُوْسُفَ وَاِقْبَالِہٖ۔۱۰۔قَدْ جَآءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَالْفَتْحُ اَقْرَبُ۔۱۱۔یَـخِرُّوْنَ عَلَی الْمَسَاجِدِ۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَآ اِنَّا کُنَّا خَاطِئِیْنَ۔۱۲۔لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَکُمْ وَھُوَ اَرْحَـمُ الرَّاحِـمِیْنَ۔۱۳۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ نَـجِیَّ الْاَسْـرَارِ۔۱۴۔۔اِنَّـاخَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ یَـوْمٍ مَّوْعُوْدٍ۔۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۲۲۰ پر فرماتے ہیں۔’’میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر احمد ہے اس کے پید اہونے کی پیشگوئی آئینہ کمالاتِ اسلام کے صفحہ ۲۶۶ ۲؎میں کی گئی ہے… اور پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں۔یَـاْتِیْ قَـمَرُ الْاَنْبِیَآءِ وَاَمْرُکَ یَتَاَتّٰی۔یَسُـرُّاللّٰہُ وَجْھَکَ۔وَ یُنِیْرُ بُـرْھَانَکَ۔سَیُوْلَدُ لَکَ الْوَلَـدُ وَ یُدْ نٰی مِنْکَ الْفَضْلُ۔اِنَّ نُـوْرِیْ قَرِیْبٌ… یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا۔تیرے لئے ایک لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تجھ سے نزدیک کیا جائے گا یعنی خدا کے فضل کا موجب ہوگا اور نیز یہ کہ شکل و شباہت میں فضل احمد سے جو دوسری بیوی سے میرا لڑکا ہے مشابہت رکھے گا اور میرا نُور قریب ہے۔پھر… ۲۰؍اپریل ۱۸۹۳ء کو جیسا کہ اشتہار ۲۰؍اپریل ۱۸۹۳ء سے ظاہر ہے اس پیشگوئی کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔‘‘ (مراد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ؓایم اے)۔(شمس) ۲ روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۶۶۔(ناشر)