تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 165 of 1089

تذکرہ — Page 165

ترجمہ۔’’ان کو کہہ دے کہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور سب سے پہلے اس بات پر ایمان لانے والا مَیں ہوں۔اس خدا کو تعریف ہے جس نے میرا غم دُور کیا اور مجھ کو وہ چیز دی جو اس زمانہ کے لوگوں میں سے کسی کو نہیں دی گئی۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ۳۵۸ اور ۱۱۰ ) ۱۸۹۱ء ’’جب لوگ مسیح موعود کے دعویٰ سے سخت ابتلا میں پڑگئے یہ الہامات ہوئے۔۱۔اَلَّذِیْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا اُولٰٓئِکَ اَتُـوْبُ عَلَیْـھِمْ وَاَنَـا التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۔۲۔اُمَمٌ یَّسَّـرْنَـا لَھُمُ الْھُدٰی وَ اُمَمٌ حَقَّ عَلَیْھِمُ الْعَذَابُ۔۳۔وَ یَـمْکُرُوْنَ وَ یَـمْکُرُ اللّٰہُ وَاللّٰہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ۔۴۔وَ لَکَیْدُ اللّٰہِ اَکْبَرُ۔۵۔وَ اِنْ یَّتَخِذُ وْنَکَ اِلَّا ھُزُوًا اَھٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰہُ۔۶۔قُلْ اَیُّـھَا الْکُفَّارُ اِنِّیْ مِنَ الصَّادِقِیْنَ۔۷۔فَانْتَظِرُوْٓا اٰیَاتِیْ حَتّٰی حِیْنٍ۔۸۔سَنُرِیْـھِمْ اٰیَاتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْٓ اَنْفُسِھِمْ۔۹۔حُـجَّۃٌ قَآئِـمَۃٌ وَّ فَتْحٌ مُّبِیْنٌ۔۱۰۔اِنَّ اللّٰہَ یَفْصِلُ بَیْنَکُمْ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَـھْدِیْ مَنْ ھُوَ مُسْـرِفٌ کَذَّابٌ۔۱۱۔یُرِیْدُ۔وْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰہِ بِـاَفْوَاھِھِمْ وَاللّٰہُ مُتِمُّ نُوْرِہٖ و لَوْکَرِہَ الْکَافِرُوْنَ۔۱۲۔نُرِیْدُ اَنْ نُّنَزِّلَ عَلَیْکَ اَسْـرَارًا مِّنَ السَّمَآءِ وَنُـمَزِّقَ الْاَعْدَآءَ کُلَّ مُـمَزَّقٍ وَّ نُرِیَ فِرْعَوْنَ وَھَامَانَ وَ جُنُوْدَ۔ھُمَا مَاکَانُوْا یَـحْذَ رُوْنَ۔۱۳۔سَلَّطْنَا کِلَابًا عَلَیْکَ وَ غَیَّظْنَا سِبَاعًا مِّنْ قَوْلِکَ وَفَتَنَّاکَ فُتُوْنًا۔۱۴۔فَلَا تَـحْزَنْ عَلَی الَّذِیْ قَالُـوْٓا اِنَّ رَبَّکَ لَبِالْمِرْصَادِ۔۱۵۔حُکْمُ اللّٰہِ الرَّحْـمَانِ لِـخَلِیْفَۃِ اللّٰہِ السُّلْطَانِ ۱۶۔یُؤْتٰی لَہُ الْمُلْکُ الْعَظِیْمُ وَیُفْتَحُ عَلٰی یَدِہِ الْخَزَآ ئِنُ وَ تُشْـرِقُ الْاَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّـھَا۔۱۷۔ذَالِکَ فَضْلُ اللّٰہِ وَ فِیْ اَعْیُنِکُمْ عَـجِیْبٌ۔۱ یعنی جو لوگ توبہ کریں گے اور اپنی حالت کو درست کرلیں گے تب مَیں بھی اُن کی طرف رجوع کروں گا اورمیں توّاب اور رحیم ہوں۔۲بعض گروہ وہ ہیں جن کے لئے ہم نے ہدایت کو آسان کردیا اور بعض وہ ہیں جن پر عذاب ثابت ہوا۔۳وہ مکر کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی مکر کررہا ہے اور وہ خیرالماکرین ہے ۴اور اس کا مکر بہت بڑا ہے۔۵اور تجھے ٹھٹھوں میں اُڑاتے ہیں۔کیا یہی ہے جو مبعوث ہوکر آیاہے۔۶ان کو کہہ دے کہ اے منکرو! مَیں صادقوں میں سے ہوں ۷اور کچھ عرصہ کے بعد تم میرے نشان دیکھو گے۔۸ہم اُنہیں اُن کے اِردگرد اور خود اُنہیں میں اپنے نشان دکھائیں گے۔۹حجت قائم کی جائے گی اور فتح کھلی کھلی ہوگی۔۱۰خدا تم میں فیصلہ