تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 157 of 1089

تذکرہ — Page 157

میں زمانۂ حال کے اکثر مولویوں کے دل ہیں جو دُنیا سے بھرے ہوئے ہیں)۔‘‘ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد۳ صفحہ ۱۳۹، ۱۴۰حاشیہ) ۱۸۹۱ء ’’کشفی حالت میں اِس عاجز نے دیکھا کہ انسان کی صورت پردو شخص ایک مکان میں بیٹھے ہیں، ایک زمین پر اور ایک چھت کے قریب بیٹھا ہے۔تب میں نےاُس شخص کو جو زمین پر تھا مخاطب کرکے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے مگر وہ چپ رہا اور اُس نے کچھ بھی جواب نہ دیا۔تب میں نے اس دوسرے کی طرف رخ کیا جو چھت کے قریب اور آسمان کی طرف تھا اور اُسے میں نے مخاطب کرکے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے۔وہ میری اِس بات کو سُن کر بولا کہ ایک لاکھ نہیں ملے گی مگر پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔تب میں نے اپنے دل میں کہا کہ اگرچہ پانچ ہزار تھوڑے آدمی ہیں پر اگر خدائے تعالیٰ چاہے تو تھوڑے بہتوں پر فتح پاسکتے ہیں۔اُس وقت میں نے یہ آیت پڑھی۔كَمْ مِّنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيْرَةًۢ بِاِذْنِ اللّٰهِ۔‘‘ ۱؎ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد۳ صفحہ ۱۴۹حاشیہ) ۱۸۹۱ء ’ ’اس عاجز پر ظاہر کیا گیا ہے کہ جو بات اِس عاجز کی دعا کے ذریعہ سے ردّ کی جائے وہ کسی اَور ذریعہ سےقبول نہیں ہوسکتی اور جو دروازہ اس عاجز کے ذریعہ سے کھولا جائے وہ کسی اور ذریعہ سے بند نہیں ہوسکتا۔‘‘ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد۳ صفحہ ۱۵۸حاشیہ) ۱۸۹۱ء ’’مجھے مخاطب کرکے فرمایا کہ اَنْتَ اَشَدُّ مُنَاسَبَۃً بِعِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ وَاَشْبَہُ النَّاسِ بِہٖ خُلُقًا وَّ خَلْقًا وَّ زَمَانًـا۔‘‘۲؎ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد۳ صفحہ ۱۶۵) ۱۸۹۱ء ’’خدا ئے تعالیٰ نے ایک قطعی اور یقینی پیشگوئی میں میرے پر ظاہر کر رکھا ہے کہ میری ہی ذرّیت سے ایک شخص پیدا ہوگا جس کو کئی باتوں میں مسیح سے مشابہت ہوگی۔وہ آسمان (سے) اُترے گا اور زمین والوں کی راہ سیدھی کردے گا۔وہ اسیروں کو رستگاری بخشے گا اور ان کو جو شبہات کی زنجیروں میں مقیّد ہیں رہائی دے گا۔فرزند دلبند گرامی و ارجمند۔مَظْھَرُ الْـحَقِّ وَالْعَلَآءِ۔کَاَنَّ اللّٰہَ نَـزَلَ مِنَ السَّمَآءِ۔‘‘ ؎۳ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد۳ صفحہ ۱۸۰) ۱ (ترجمہ از ناشر) کتنی ہی کم تعداد جماعتیں ہیں جو اللہ کے حکم سے کثیر التعداد جماعتوں پر غالب آگئیں۔(البقرۃ: ۲۵۰) ۲ (ترجمہ از مرتّب) تُو کیا بلحاظ اخلاق اور کیا بلحاظ صورت و خلقت اور کیا بلحاظ زمانہ عیسیٰ ابنِ مریم کے ساتھ سب لوگوں سے بڑھ کر مناسبت اور مشابہت رکھتا ہے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) فرزند دلبند بزرگ اور اقبال مند۔حق اور رفعت کا مظہر گویا کہ خدا آسمان سے اُتر آیا ہے۔