تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 139 of 1089

تذکرہ — Page 139

لائے گا کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو ٹال سکے۔تیرا ربّ وہ قادر ہے کہ جو کچھ چاہے وہی ہوجاتا ہے تُو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ ہوں اور عنقریب وہ مقام تجھے ملے گا جس میں تیری تعریف کی جائے گی۔یعنی گو اوّل میں احمق اور نادان لوگ بدباطنی اور بدظنّی کی راہ سے بدگوئی کرتے ہیں اور نالائق باتیں منہ پر لاتے ہیں لیکن آخر خدا تعالیٰ کی مدد کو دیکھ کر شرمندہ ہوں گے اور سچائی کے کھلنے سے چاروں طرف سے تعریف ہوگی۔‘‘ (اشتہار ۱۰؍جولائی ۱۸۸۸ء۔مجموعہ اشتہارات جلد ۱ صفحہ ۱۷۷، ۱۷۸ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (ج) ’’فَـمِنْـھَا؎۱ مَا وَعَدَ نِیْ رَبِّیْ فِیْ عَشِیْرَتِیَ الْاَقْرَ بِیْنَ۔اِنَّـھُمْ کَانُوْا یُکَذِّ بُوْنَ بِـاٰیَـاتِ اللّٰہِ وَکَانُوْا بِـھَا یَسْتَھْزِءُوْنَ۔وَیَکْفُرُوْنَ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ۔وَقَالُوْا لَا حَاجَۃَ لَنَا اِلَی اللّٰہِ وَلَا اِلٰی کِتَابِہٖ وَلَا اِلٰی رَسُوْلِہٖ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ۔وَقَالُوْا لَا نَتَقَبَّلُ اٰیَۃً حَتّٰی یُرِیَنَا اللّٰہُ اٰیَۃً فِیْ اَنْفُسِنَا وَ اِنَّا لَا نُؤْمِنُ بِالْفُرْقَانِ وَلَا نَعْلَمُ مَا الرِّسَالَۃُ وَمَا الْاِیْـمَانُ وَ اِنَّـا مِنَ الْکَافِرِیْنَ۔فَدَعَوْتُ رَبِّیْ بِالتَّضَرُّعِ وَ الْاِ۔بْتِـھَالِ وَمَدَ۔دْتُّ اِلَیْہِ اَیْدِی السُّؤَالِ فَاَ لْھَمَنِیْ رَبِّیْ وَ قَالَ سَاُرِیْـھِمْ اٰیَۃً مِّنْ اَنْفُسِھِمْ۔وَ اَخْبَرَنِیْ وَ قَالَ اِنَّنِیْ سَاَجْعَلُ بِنْتًا مِّنْ بَنَاتِـھِمْ اٰیَۃً لَّھُمْ فَسَمَّاھَا وَ قَالَ اِنَّـھَا سَیُجْعَلُ۱؎ ثَیِّبَۃً وَّیَـمُوْتُ بَعْلُھَاوَ اَبُوْھَا اِلٰی ثَلٰثِ سَنَۃٍ مِّنْ یَّوْمِ النِّکَاحِ۔ثُمَّ نَرُدُّھَا اِلَیْکَ بَعْدَ مَوْتِـھِمَا وَلَا یَکُوْنُ اَحَدُ۔ھُمَا مِنَ الْعَاصِـمِیْنَ۔وَ قَالَ اِنَّا رَآ۔دُّوْھَآ اِلَیْکَ لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ اِنَّ رَبَّکَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ۔‘‘ ۱ (ترجمہ از مرتّب) پس منجملہ ان نشانات کے ایک وہ نشان ہے جو میرے ربّ نے میرے قریبی رشتہ داروں کے بارے میں وعدہ کیا۔وہ الٰہی نشانات کو جھٹلاتے اور استہزاء کرتے تھے اور اللہ اور اس کے رسول کا انکار کرتے اور کہتے کہ ہمیں اللہ اور اس کی کتاب کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کے رسول خاتم النبیینؐ کی حاجت ہے اور یہ بھی کہتے کہ ہم کوئی نشان اس وقت تک قبول نہیں کریں گے جب تک کہ خدا ہمیں اپنے آدمیوں میں کوئی نشان دکھائے اور ہمیں تو ان پر کوئی ایمان نہیں اور ہم نہیں جانتے کہ رسالت اور ایمان کیا ہے۔ہم ان کے منکر ہیں۔تب میں نے اپنے ربّ سے تضرع اور