تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 115 of 1089

تذکرہ — Page 115

میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ ستارہ بھی تیری صداقت کے لئے ایک دوسر انشان ہے۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵صفحہ۱۱۰ ، ۱۱۱ حاشیہ) نومبر۱۸۸۵ء (الف) ’’ہم پر خود اپنی نسبت اپنے بعض جدّی اقارب کی نسبت، اپنے بعض دوستوں کی نسبت اور بعض اپنے فلاسفر قومی بھائیوں کی نسبت کہ گو یا نجم الہند؎۱ہیں اور ایک دیسی امیر نووارد؎۲پنجابی الاصل ۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔(الف) ’’وہ پیشگوئی بھی بڑی ہیبت کے ساتھ پوری ہوئی اور یک دفعہ ناگہانی طور سے ایک شریر انسان کی خیانت سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے نقصان کا آپ کو صدمہ پہنچا… آپ نے اس غم سے تین دن روٹی نہیں کھائی… ایک مرتبہ غشی بھی ہوگئی۔‘‘ (اشتہار۳؎۱۲؍مارچ۱۸۹۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۲۲۷ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (ب) ’’اخیر عمر میں سید صاحب کو ایک جوان بیٹے کی موت کا جانکاہ صدمہ پہنچا۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸صفحہ ۵۶۹) ۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔(الف) ’’ ہم نے صد ہا ہندوؤں اور مسلمانوں کو مختلف شہروں میں بتلادیا تھا کہ اس شخص پنجابی الاصل سے مراد دلیپ سنگھ ہے جس کی پنجاب میں آنے کی خبر مشہورہورہی ہے لیکن اس ارادہ سکونت پنجاب میں وہ ناکام رہے گا بلکہ اس سفر میں اُس کی عزت و آسائش یا جان کا خطرہ ہے… بالآخر اُس کو مطابق اِسی پیشگوئی کے بہت حرج اور تکلیف اور سُبکی اور خجالت اُٹھانی پڑی اور اپنے مدّعا سے محروم رہا۔‘‘ (اشتہار محکّ اخیار و اشرار ضمیمہ سرمہ چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲صفحہ ۳۱۸) (ب) ’’دلیپ سنگھ عدن سے واپس۴؎ ہوا اور اس کی عزت و آسائش میں بہت خطرہ پڑا جیسا کہ میں نے صدہا آدمیوں کو خبر دی تھی۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۶۰۴) (ج) ’’وہ فقرہ اشتہار۲۰فروری۱۸۸۶ء جس میں لکھا ہے کہ ایک امیر نووارد پنجابی الاصل کی نسبت متوحش خبریں، اس سے مراد دلیپ سنگھ ہے۔ایسا ہی یہ خبر جابجا صدہا ہندوؤں اور مسلمانوں کو جو پانچ سو سے کسی قدر زیادہ ہی ہوں گے کئی شہروں میں پیش از وقوع بتلائی گئی تھی اور اشتہارات ۲۰فروری۱۸۸۶ء بھی دُور دُور ملکوں تک تقسیم کئے گئے تھے۔پھر آخر کار جیسا کہ پیش از وقوع بیان کیا گیا اور لکھا گیا تھا وہ سب باتیں دلیپ سنگھ کی نسبت پوری ہوگئیں۔‘‘ (سرمہ چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۳۶) ۳ اس اشتہار میں سرسید احمد خان صاحب مخاطب ہیں۔(عبد اللطیف بہاولپوری) ۴ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمد ؓ) اخبار ریاضؔ ہند امرت سر مطبوعہ۳؍مئی۱۸۸۶ء میں صفحہ ۲۱۴ کالم نمبر۱ پر مہاراجہ دلیپ سنگھ صاحب کے عدنؔ میں رہ جانے کی خبر شائع ہوئی۔