تذکرہ — Page 87
نُنَجِّیْکَ مِنَ الْغَمِّ اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْـرٌ۔یعنی ہم تجھے اس غم سے نجات دیں گے۔ضرور نجات دیں گے۔کیا تو نہیں جانتا کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔چنانچہ اسی قدم پر جہاں الہام ہوا تھا اُس آریہ کو اُس الہام سے اطلاع دی گئی تھی اور پھر خدا نے وہ تینوں طور کا غم دور کردیا۔فَالْـحَمْدُ لِلہِ عَلٰی ذَالِکَ۔‘‘ (براہین احمدیہ حصّہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۵۹، ۶۶۰ حاشیہ در حاشیہ نمبر۴) ۱۸۸۳ء ’’۱دوہ؎۱ آل مین شُڈ بی اینگری بٹ گوڈ از وِدّ یُو۔۲ہِی شل ہیلپ یُو۔۳وارڈس اوف گَوڈ کَین ناٹ ایکس چینج۔یعنی اگر تمام آدمی ناراض ہوں گے مگر خدا تمہارے ساتھ ہے۔وہ تمہاری مدد کرے گا۔خدا کی باتیں بدل نہیں سکتیں۔‘‘ (براہین احمدیہ حصّہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ۶۶۰، ۶۶۱ حاشیہ در حاشیہ نمبر۴) ۱۸۸۳ء ’’۱۔اَلْـخَیْرُکُلُّہٗ فِی الْقُرْاٰنِ ۲کِتَابِ اللّٰہِ الرَّحْـمٰنِ۔۳ اِلَیْہِ یَصْعَدُالْکَلِمُ الطَّیِّبُ۔یعنی ۱تمام بھلائی قرآن میں ہے۔۲جو اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔وہی اللہ جو رحمان ہے۔۳اُسی رحمان کی طرف کلماتِ طیبہ صعود کرتے ہیں۔۴۔ھُوَالَّذِی یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَیَنْشُرُ رَحْـمَتَہٗ۔۴اللہ وہ ذات کریم ہے کہ جو نا امیدی کے پیچھے مینہہ برساتا ہے اور اپنی رحمت کو دنیا میں پھیلاتا ہے یعنی عین ضرورت کے وقت تجدید دین کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔۵یَـجْتَبِیْ اِلَیْہِ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عَبَادِہٖ۔۵جس کو چاہتا ہے بندوں میں سے چُن لیتا ہے۔۶۔وَکَذَالِکَ مَنَنَّا عَلٰی یُوْسُفَ لِنَصْرِفَ عَنْہُ السُّوْٓءَ وَ الْفَحَشَآءَ۔۷ وَ لِتُنْذِ رَ قَـوْمًا مَّا اُنْذِ رَ اٰبَآ ؤُ ھُمْ فَھُمْ غَافِلُوْنَ۔۶اور اسی طرح ہم نے یوسف پر احسان کیا تا ہم اُس سے بدی اور فحش کو روک دیں ۷ اور تا تُو اُن لوگوں کو ۱ ۱۔Though all men should be angry but God is with you۔۲۔He shall help you۔۳۔Words of God cannot exchange۔