تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب

by Other Authors

Page 33 of 55

تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 33

۳۳ عوض ایک قوم تمہارے پاس لائے گا اور وہ اپنے بندہ کے لئے کافی ہے کیا تم نہیں جانتے کہ خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے اور یہ لوگ جوان دو مظلوموں کو شہید کریں گے ہم تجھ کو ان پر قیامت میں گواہ لائیں گے اور ک کسی گناہ سے انہوں نے شہید کیا تھا اور خدا تیرا اجر دے گا اور تجھ سے راضی ہو گا اور تیرے نام کو پورا کرے گا یعنی احمد کے نام کو رجس کے یہ معنی ہیں کہ خدا کی بہت تعریف کرنے والا اور وہی شخص خدا کی بہت تعریف کرتا ہے میں پر خدا کے انعام اکرام بہت بہت نازل ہوتے ہیں۔پس مطلب یہ ہے کہ خدا الجود پر انعام اکرام کی بارش کرے گا اس لئے تو سب سے زیادہ انس کا ثنا خواں ہو گا تب تیرا نام جو احمد ہے پورا ہو جائے گا)۔۔۔۔۔ان شہیدوں کے مارے جانے سے غم مت کردان کی شہادت میں حکمت الہی ہے اور بہت باتیں ہیں جو تم چاہتے ہو کہ وقوع میں آویں حالانکہ ان کا واقع ہوتا تمہارے لئے اچھا نہیں ہوتا اور بہت امور میں جو تم چاہتے ہو کہ واقع نہ ہوں حالانکران کا واقع ہونا تمہارے لئے اچھا ہوتا ہے۔اور خدا خوب جانتا ہے کہ تمہارے لئے کیا بہتر ہے مگر تم نہیں جانتے۔(ص) سے سوال اہل کابل کو اس ظلم کی فوری طور پر کیا سزا ملی ؟ جواب سخت سیفیہ پھوٹا امیر کے رشتہ دار عزیز اور بڑے بڑے مشہور آدمی اس کا شکار ہو گئے۔(صدا) سوال اس موقع پر حضور اقدس نے کابل کی زمین کے متعلق کیا فرمایا ؟ جواب مراے کابل کی زمین تو گواہ رہ کہ تیرے پر سخت جرم کا ارتکاب کیا گیا