تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب

by Other Authors

Page 32 of 55

تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 32

سلسلہ کے شروع میں آئیں اور ایک وہ جوس اسلہ کے آخر میں آئیں۔اگر کسی سلسلہ کا بانی ہی قتل ہو تو لوگ اُسے جھوٹا کھیں گے سلسلہ ختم ہو جائے گا۔جبکہ سلسلہ کو کامیابی سے چلانا خدا تعالی کا خاص منشاء ہوتا ہے اور اگر آخری مرسل قتل ہو جائے تو انجام نا کافی ہو گا۔جبکہ خدا اپنے ہاتھ سے قائم کردہ سلسلہ کو دشمنوں کی خوشی کا باعث نہیں بننے دنیا۔حضرت عیسی کو صلیبی موت سے محفوظ رکھا حضرت سوسی کو کمتر جاننے والی سلیم اپنے نمبر سے ہلاک ہوا۔کیونکہ صادقوں کا مقابلہ کرنے والے خدا سے لڑر سے ہوتے ہیں۔دنیا کثرت کو دیکھتی ہے۔اور خیال کرتی ہے کہ لکھو کھا لوگ ایک طرف ہیں غلط نہیں۔دسکتے مگر خدا کثرت کو نہیں دیکھتا وہ دلوں کو دیکھتا ہے۔خدا کے خاص بندوں میں محبت الہی اور صدق اور وفا کا ایک خاص نور ہوتا ہے۔خدا انہیں ضائع نہیں کرتا۔( ص) سوال پیش گوئی شانان تذبحان کا کیا مطلب ہے اور یہ کس طرح پوری ہوئی ؟ جواب، دو بکریاں ذبح کی گئیں۔بکری نافع الناس جانور ہے اس کا دودھ اور گوشت انسان کے کام آتا ہے۔وہ انسان کے فائدہ کے لئے جان قربان کہ دیتی ہے۔یہ پیش گوئی سیکس سال کے بعد حضرت میاں عبد الرحمن اور حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید کی شہادت کی شکل میں پوری ہوئی۔(صدا) سوال ، خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی کے بعد کن الفاظ میں تسلی دی۔جواب در اس مصیبت اور اس سخت صدمہ سے تم غمگین اور اداس مت ہو۔کیونکہ اگر د درآدمی تم میں سے مارے گئے تو خدا تمہارے ساتھ ہے وہ دو کے