تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 19
14 ملا کی نبی کی پیش گوئی کہ الیاس نبی مسیح سے پہلے آئے گا۔پطرس کے ہاتھوں میں آسمان کی کنجیاں ہیں۔بارہ حواری تختوں پر بیٹھیں گے: ظاہراً پوری نہیں ہوئیں۔۔انعم کے متعلق کہا گیا تھا کہ جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا اور پندرہ ماہ میں مرے گا کے ساتھ یہ شرط تھی کہ اگر حق کی طرف رجوع نہ کرے جب بہت سے گواہوں کے سامنے اس نے ندامت کا اظہار کیا تھا اس لئے اس مدت میں بچا لیا گیا۔اس کے مقابل پر لیکھرام نے تو یہ نہ کی تھی۔اس لئے وہ اسی مدت میں مارا گیا۔۴ احمد بیگ والی پیش گوئی بھی انھم کی طرح مشروط تھی۔اس کا آدھا حصہ پورا ہوا۔مگر اس کے داماد کے خوف کی وجہ سے اُسے مہلت دی گئی جہلا کو دس لاکھ نشان نظر نہیں آتے یہ دو مشروط پیش گوئیاں نظر آتی ہیں جضور نے تحریر فرمایا : اگر کوئی مخالف خواہ عیسائی ہو خواہ گفتن مسلمان میری پیش گوئیوں کے مقابل پر اس شخص کی پیش گوئیوں کو جس کا آسمان سے اترنا خیال کرتے ہیں۔صفائی اور یقین اور ہدایت کے مرتبہ پر زیادہ ثابت کر سکے تو میں اس کو نقد ایک ہزار روپیہ دینے کو تیار ہوں۔" صدام) سوال ، وعید کی پیش گوئی کسے کہتے ہیں اس کے ملنے کی مثالیں دیجئے ؟ جواب ، وعید کی پیش گوئی سے مراد ہے کہ عذاب یا مرزا کی خبر دی گئی ہو مگر خوف صدقہ یا دعا سے مل جانے کا وعدہ بھی ہو۔انعام اکرام کی تثبت