تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 68 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 68

تذكرة المهدي 68 فَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَفِرِينَ پس جب وہ رسول ان کے پاس آیا انہوں نے اس کو نہ پہچانا اور اس کا انکار کیا پس لعنت کی اللہ نے انکار کرنے والوں پر اسی طرح حضرت امام مہدی کے انتظار میں تھے اور رات دن دعا ئیں مانگتے تھے اور خصوصاً شیعوں کا تو یہ ہر وقت وظیفہ تھا مگر جب امام الزمان آیا تو پہچانتا تو کیسا انکار اور کفر کر بیٹھے۔پھر میں نے لوگوں سے کہا کہ انکار میں جلدی مت کرد جیسا کہ فی الحال تمہارے پاس ماننے اور اقرار کے وسائل اور دلائل نہیں اسی طرح انکار کا بھی۔کوئی قرینہ اور ثبوت نہیں کم سے کم خاموشی اور کف لسان اختیار کرو اور اسوہ ) حسنہ انبیاء اور اولیاء سے تحقیق کرو تم پر تحقیق لازم ہے اگر تم بے تحقیق جلدی سے انکار کرو گے تو بعد حق کھل جانے کے اقرار مشکل ہو جائے گا اللہ تعالیٰ یہود سے خطاب فرماتا ہے و ا مِنُوا بِمَا أَنزَلتُ مُصَدِّ قَالمَا مَعَكُمْ وَلا تَكُونُوا - اَولَ كَافِر ہے۔اور ایمان لاؤ اس پر جو نازل کیا ہے جو مصدق ہے تمہارے رسولوں اور کتابوں کا (اور اگر فی الحال ایمان نہ لاؤ تو یہی کرد ) کہ مت ہو جاؤ پہلے ہی منکر اس کے کیونکہ انکار کے بعد حق کے قبول کرنے اور اقرار میں سخت مشکل پیش آجاتی ہے۔پھر میں دو تین روز کے بعد ہانسی سے سید ھالدھیانہ پہنچا اور قیام لدھیانہ نواب علی محمد خان صاحب مرحوم مجھجری کے مکان پر ٹھرا - بعد قیام نور محمد ہانسوی کو جو میرے ساتھ تھا حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت مبارک میں بھیجا اس غرض سے کہ وہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھ آئے اور میرے حاضر ہونے کی اطلاع کر آئے اور وقت بھی دریافت کر آئے تو پھر اس مجتبی مثیل مصطفے ان کی شرف زیارت سے بہرہ اندوز سعادت ہوں نور محمد آپ کی خدمت میں آپ کے مکان پر جاکر جلد واپس چلا آیا اور کہا کہ حضرت اقدس مردانہ میں تشریف رکھتے ہیں اور پانچ سات آدمی اور بیٹھے مسیح