تذکرۃ المہدی — Page 57
تذكرة المهدي 57 نام نہیں رہے گا مسجد میں بہت ہونگی لیکن نمازی کم ہوں گے اور جو ہونگے تو ان کے دلوں میں ایمان و اسلام نہیں ہوگا۔ایمان و عرفان دنیا سے نیست و نابود ہو جائے گا۔دنیا کے پیچھے لگ کے دین سے غافل ہو جائیں گے۔اسلام کا محض نام اور نماز ایک رسم ہو جائے گی علما اس زمانہ کے خراب ہو نگے علم دین دنیا کے لئے سیکھیں اور سکھائیں گے اور پڑھیں اور پڑھائیں گے دہریت پھیل جائے گی اور یہود خصلت ہو جائیں گے زنابد کاری ریا بہت ہو جائے گی دنیا کی نمود اور نام کے لئے مال خرچ ہو گا۔اسراف بیجا اور نام آوری میں لوگ گرفتار ہونگے صدقہ و خیرات بھی اگر کریں گے تو نام اور ناک کے لئے کریں گے۔خدا تعالی کا کچھ خوف ہوگا نہ شریعت سے کوئی کام ہو گا طرح طرح کے باجے نکلیں گے عورتیں بے حجاب اور بے پردہ ہوں گی۔صوفی درویش سجادہ نشین ہر قسم کے آدمی بدتر حالت میں ہونگے اور حضرت امام مہدی کے زمانہ اور دور خلافت میں حضرت عیسی علیہ السلام چوتھے آسمان سے نازل ہوں گے دو فرشتوں کے پروں پر ہاتھ رکھے زرد کپڑے پہنے مسجد کی چھت یا دمشق کے سفید منارہ پر اتریں گے اور سب آدمی آسمان سے اترتے ہوئے دیکھیں گے اور جب منارہ یا چھت پر اتریں گے تو زینہ طلب کریں گے پھر لوگ زینہ لگا کر صحن مسجد میں حضرت عیسی علیہ السلام کو اتاریں گے اور حضرت امام ہونگے پھر دجال آدے گا جو ایک آنکھ سے کانا اور گدھے پر سوار ہو گا۔اور ستر ہزار یہودی اس کے ساتھ ہونگے اس کا گدھا ستر باغ یعنی ایک سو چالیس ہاتھ لمبا ہو گا۔اور وہ خدائی کا دعوی کرے گا مسلمانوں کو چاہئے کہ ایسے وقت ایمان سلامت رکھیں اور سورہ کہف کی اول یا آخر کی آیتیں پڑھیں اور پھر حضرت امام مہدی اور حضرت عیسی دونوں رل مل کر دجال اور اس کے ہمراہیوں کو قتل کریں گے اور نصاریٰ سے جنگ ہو گا اور نصاری سے تین دفعہ شکست کھا ئیں گے غرض کہ ایسی ایسی باتیں بیان کرتا رہا ایک روز ایک شخص کے ہاں میری دعوت تھی جس وقت میں کھانا کھانے بیٹھا دو